30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کچھ لوگوں کے دل پھر جائیں پھر ان پر رحمت سے متوجہ ہوا ،بیشک وہ ان پر نہایت مہربان رحم والا ہے ۔ اور ان تین پر جو موقوف رکھے گئے تھے یہاں تک کہ جب زمین اتنی وسیع ہو کر ان پر تنگ ہو گئی اور وہ اپنی جان سے تنگ آئے اور انہیں یقین ہوا کہ اللہ سے پناہ نہیں مگر اسی کے پاس ، پھر ان کی توبہ قبول کی کہ تائب رہیں ، بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ (کنز الایمان )
حضرت کعب فرماتے ہیں ؛ اللہ تعالی نے اسلام لانے کے بعد مجھ پر میرے نزدیک اس سے بڑا احسان نہیں فرمایا جو میری سچائی کی بدولت فرمایا ، کہ اگر میں جھوٹ بول جاتا تو تباہ ہو جاتا جیسے دوسرے جھوٹے تباہ ہو گئے ، اور اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں یوں حکم نازل فرمایا ۔
اب تمہارے آگے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ا نکی طرف پلٹ کر جاؤگے ، اس لئے کہ تم ان کے خیال میں نہ پڑو ( اور ان پرملامت اور عتاب نہ کرو)تو ہاں تم ان کا خیال چھوڑو(ّ اور ان سے اجتناب کرو) وہ تو نرے پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔تمہارے آگے قسمیں کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ ،تو اگر تم ان سے راضی ہو جاؤ تو بیشک اللہ تو فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا۔ (کنز الایمان )
حضرت کعب کہتے ہیں : کچھ لوگوں نے قسمیں کھا کر حضور کی خدمت میںعذر پیش کر دیا تھا ، حضور نے ان کا عذر قبول فرما کر ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی تھی ، لیکن ہم تینوں کا معاملہ موقوف رہا یہاں تک کہ اللہ تعالی نے فیصلہ فرمایا اور معاف کر دیا ۔
یہاں ’خلفوا ‘ کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تبوک میں پیچھے رہ گئے تھے بلکہ یہ ہی ہے کہ ہمارا مقدمہ پیچھے رہا اور پچاس دن تک ہمیں معلق رکھا گیا ہے ۔ ۱۲م
الامن والعلی مع زیادہ ص ۱۲۰
۲۹۳۵۔ عن عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما قال : ان امرأۃ من اہل الیمن اتت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و بنت لہا و فی ید ابنتہا مستکان غلیظتان من ذہب ، فقال : اتؤدین زکوۃ ہذا ، قالت : لا، قال :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۹۳۵۔ السنن للنسائی، باب زکوۃ الحلی ، ۱/ ۲۶۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع