دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 روانہ ہوگئے اور میں اپنی تیاری  کے چکر میں پھنسا رہا  ، اور کوئی  فیصلہ  نہ کر سکا  ۔ معاملہ یونہی آج کا کل پر ٹلتا رہا اور مجاہدین اسلام نہایت تیزی کے ساتھ کوچ کر گئے  میں نے بھی ایک دن چاہا کہ جلدی جا کر اس قافلہ کو پالوں ، کاش میں ایسا کر لیتا لیکن نہ کر سکا ۔ اس کے بعد مجھے بہت احساس رہا اور کوفت ہوئی لیکن ا ب کیا ہوتا ، اب کوئی ایسا آدمی مجھے نہیں مل پایا جسکے  ساتھ جاسکتا، یا تو بعض چھپے منافق تھے یا پھر معذور اور ضعیف و ناتواں لوگ ۔

          راہ میں میرا تذکرہ بھی حضور نے نہ کیا اور حضور مقام تبوک پہونچ گئے ۔ وہاں تشریف فرما ہو کر فرمایا: کعب بن مالک کہاں گیا؟ بنو سلمہ میں سے ایک صاحب بولے : یا    رسول اللہ ! اس کی چادروں اور لباس کی زیب و زینت نے اسے روک لیا کہ وہ اسی کو نکھارتا رہتا ہے ۔ حضرت معاذ بن جبل  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ سن کر کہا : تو نے نہایت بری بات کہہ دی ، خدا کی قسم یا رسول اللہ ! ہم تو کعب بن  مالک کو اچھا سمجھتے ہیں ، آپ نے یہ سن کر سکوت فرمایا ، اتنے میں غبار اڑتا نظر آیا اور ایسا دکھائی دیا کہ کوئی سفید لباس والا آرہا ہے ، فرمایا : یہ ابو خیثمہ ہوگا ، جب دھول چھٹی تو وہ ابوخیثمہ ہی تھے ، یہ ایسے شخص تھے کہ منافقین کا طعنہ سن کر اپنی ایک صاع کھجور صدقہ

کرکے تنہا چل دئیے تھے۔

          خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جب حضو ر سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تبو ک  سے مراجعت فرمائی اور مجھے اس کی خبر ملی تو میری  بے چینی اور بڑھ گئی، میں نے جواب دہی کے لئے  جھوٹی باتیں بنانے کی ٹھان لی کہ ایسے عذر پیش کروں گا جس سے حضور کی ناراضگی ختم ہوجائے ۔ اس سلسلہ  میں گھر کے بعض دانشوروں سے مشورہ بھی لیا ، جب پتہ چلا کہ حضور مدینے سے قریب آگئے ہیں تو میری ساری بناوٹیں کافور ہوگئیں اور مجھ پر واضح ہو گیا کہ جھوٹ بول کر مجھے ہر گز چھٹکارا نہیں مل سکتا ، اب میں نے بالکل سچ بولنے کا عزم کر لیا ۔

       حضور صبح کے وقت مدینہ طیبہ میں داخل ہوئے ،آ پ کا طریقہ مبارکہ یہ تھا کہ جب بھی سفر سے تشریف لاتے تو مسجد نبوی میں پہلے داخل ہوتے اور دو رکعت نماز پڑھ کر مسجد ہی میں کچھ دیر تشریف رکھتے ، اس مرتبہ بھی حضور نے ایسا ہی کیا ۔ اسی درمیان وہ لوگ آنا شروع ہوئے جو اس غزوہ میں شریک نہیں ہو سکے تھے ، سب نے قسمیں کھا کھاکر اپنے عذر بیان کر نا شروع کئے ، ایسے لوگوں کی تعداد اسی سے متجاوز تھی ، آپ نے ان سب کے ظاہر حال کے مطابق معاملہ فرمایا

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن