دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 وعلی الثلاثۃ الذین خلفوا و لیس الذی ذکر اللہ مما خلفنا تخلفنا عن الغزو و انما ہو تخلیفہ ایانا و ارجاؤہ امرنا عن من حلف لہ و اعتذر الی فقبل منہ ۔

       حضرت کعب بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا  ساتھ غزوۂ تبوک کے علاوہ کبھی  نہ چھوڑا البتہ غزۂ بدر میں نہیں گیا تھا تو حضور اس پر کسی سے ناراض بھی نہیں ہوئے تھے ، اس کی وجہ یہ تھی کہ غزوۂ بدر اچانک پیش آیا کہ مقصود قریش کے قافلہ کو روکنا تھا اور مڈبھیڑ قریش مکہ سے ہوگئی ۔ میں حضور کے ساتھ لیلۃ العقبہ میں بھی تھا جب حضور نے انصار کرام سے اسلام پر بیعت لی تھی  نیز میرے نزدیک غزوۂ بدر سے زیادہ فضیلت بیعت عقبہ کی ہے اگر چہ لوگوں میں غزوۂ بدر میں  شریک ہونے والے حضرات کی

فضلیت مشہور ہے ۔

        بہرحال غزوۂ تبوک میں میرے پیچھے رہ جانے کا واقعہ یہ ہوا کہ جب یہ غزوہ پیش آیا تو میں نہایت طاقتور اور مالدار تھا ، خدا کی قسم !اس سے قبل میرے پاس دو اونٹنیا ں    کبھی نہیں تھیں  لیکن اس موقع  پر میںدو اونٹیوں کا مالک تھا ، حضور نے اس غزوہ کے لئے  نہایت گرمی کے موسم  میں کافی لمبا سفر فرمایا جبکہ راہ میں جنگل  بھی تھا ، اس غزوہ میں چونکہ دشمنوں کی ایک بڑی جماعت سے مقابلہ کی توقع تھی اس لئے آپ نے واضح طور پر تبو ک کی جنگ کا اعلان فرمایا کہ لوگ خوب اچھی طرح تیاری کریں ، آپ کے ساتھ مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت جہاد کے لئے  تیار ہوگئی ، اس زمانہ میں کوئی دفتر ورجسٹر نہ تھا جس میں شرکاء  کے نام درج کئے جاتے ، پھر بھی ایسے لوگ کم تھے جو غزوات میں  غیر حاضر رہتے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ معاملہ اسی  وقت تک پوشیدہ رہ سکتا ہے جب تک وحی نازل نہ ہو ۔ غزوۂ تبو ک کا  ارادہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے موسم بہار میں فرمایا ، پھل پک چکے تھے ، درخت خوب سایہ دار ہوگئے تھے ، اور مجھے ان تمام چیزوں کا بہت شوق دامنگیر تھا ۔ اس سہانے موسم میں حضور اور آپ کے ساتھیوں نے تیاری کی، میں بھی صبح کیوقت تیاری کے لئے  نکلتا لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پاتا تھا ۔ دل میں یہ بھی خیال آتا تھا کہ تیار ی کی جلدی بھی کیا ہے ، میرے پاس تو سارا سامان موجود ہے جب چاہونگا چل دوں گا یونہی ٹال مٹول ہوتی رہی اور لوگ اپنی کوشش میں لگے رہے ، آخر کار ایک دن صبح سویرے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مع صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن