30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وہوآخذ بیدی قال:مالک ؟ قلت لہ : فداک ابی وامی، زعموا! ان عامرا حبط عملہ ، قال النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : کذب من قالہ، وان لہ لأجرین ،وجمع بین اصبعیہ انہ لجاہد مجاہد قل عربی مشابہا لہ ۔
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہمراہ رکاب اقدس خیبر کو چلے ،رات کا سفر تھا ، حاضرین میں سے ایک صاحب یعنی حضرت اسید بن حفیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چچا حضرت عامر بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: اے عامر ! ہمیں کچھ اشعار اپنے نہیں سناتے ،حضرت عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ شاعر تھے اترے اور قوم کے سامنے یوں حدی خوانی کرتے چلے کہ یا رب ! اگرحضور نہ ہوتے تو ہم راہ نہ پاتے ، نہ زکوۃ و نما زبجالاتے ، ہم حضور پر قربان ، ہمارے جو گناہ باقی رہے ہیں بخش دیجئے ، حضور ہم پر سکینہ اتاریں مقابلہ دشمن کے وقت اور ہمیں ثابت قدم رکھیں ، کافروں کے مذہب باطل سے ہم دور رہیں ، اگر چہ وہ ہمارے در پے آزار ہیں ۔
یہ اشعار سنکر حضور اقدس لی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کون اونٹوں کو رواں کرتا ہے ؟ صحابہ نے عرض کی : عامر بن اکوع، حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے ، ایک صاحب یعنی حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ !حضور کی دعا سے حضرت عامر کے لئے شہادت واجب ہوگئی ، حضور نے ان سے ہمیں نفع کیوں نہ لینے دیا ۔ بہر حال ہم خیبر پہونچ گئے اور یہودیوں کا محاصرہ کر لیا ، اس دوران زاد راہ کی قلت کے سبب ہم بھوک سے تنگ تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمائی ،جس روز ہم فتحیاب ہوئے اسی روزشام کو ہم نے خوب آگ جلائی ، حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کہ آگ کیسی ہے ، اس پر تم کیا پکا رہے ہو ؟ لوگوں نے جواب دیا گوشت ، دریافت فرمایا : کس چیز کا گوشت ہے ؟ عرض کیا: پالتو گدھوں کا ، فرمایا: یہ گوشت پھینک دو اور ہانڈیاں توڑ دو، ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا گوشت پھینک کر ہانڈیاں دھو ڈالیں ؟ فرمایا : اچھا ایسا ہی کر لو ، جب مسلمانوں نے صف بندی کی اور لڑائی شروع ہو ئی تو چونکہ حضرت عامر کی تلوار چھوٹی تھی ، لہذا دوران جنگ جب انہوں نے اپنی تلوار ایک یہودی کے ماری تو وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع