30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۸۱۲۔ السنن للدارمی، ۱/۱۱۶ ٭ مشکوۃ المصابیح للتبریزی،
الثواکل ، ما تری ما بوجہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فنظر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ الی وجہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال : اعوذباللہ من غضب اللہ و غضب رسولہ، رضینا باللہ ربا ، و بالاسلام دینا ، و بحمد نبیا ، فقال رسول اللہ : و الذی نفسی بیدہ لو بدا لکم موسی فاتبعتمو ہ وترکتمو نی لضللتم
عن سواء السبیل ، و لو کان حیا ادرک نبوتی لا تبعنی ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو رات کا ایک نسخہ لائے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ تو رات کا نسخہ ہے حضور خاموش رہے ، آپ پڑھنے لگے اور حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چہرہ بدلنے لگا ۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے : اے عمر!
تمہیں رونے والیاں روئیں ، تم حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کا حال نہیں دیکھتے ؟ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب حضور کے چہرۂ اقدس سے جلال و غضب کا اظہار دیکھا تو فورا کہنے لگے :میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اللہ کے غضب سے اور اس کے رسول کے غضب سے، میں اللہ تعالیٰ سے راضی ہوا کہ وہ میرا رب ہے ، اور اسلام سے کہ وہ میرا دین ہے ، اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے کہ وہ میرے نبی ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! کہ اگر آج موسی علیہ السلام ہوں اور تم میری اتباع چھوڑ کر ان کی اتباع کرنے لگو تو سیدھے راستہ سے بھٹک جاؤ ، اور اگر آج وہ
زندہ ہوتے اور میری نبوت کا زمانہ پاتے تو ضرور میری اتباع کرتے ۔ ۱۲م
{۱} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ ہی باعث ہے کہ جب آخر الزماں میں حضرت سیدنا عیسی علیہ الصلوٰۃ و السلام نزول فرمائیں گے بآنکہ بدستور منصب رفیع نبوت و رسالت پر ہوں گے حضور پر نور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے امتی بن کر رہیں گے ، حضور ہی کی شریعت پر عمل کریں گے ۔ حضور کے ایک امتی و نائب یعنی حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھیں گے ۔ فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۲۳ ٭ تجلی الیقین ۱۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع