30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امت میں سب امتوں سے افضل صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
] ۲۲[امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اسی حدیث جلیل پر ختم کیجئے کہ اللہ عزوجل کی بارگاہ کا تمام لینا دینا اخذ و عطا سب محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہاتھوں ، ان کے واسطے ، ان کے وسیلے سے ہے۔اسی کو خلافت عظمی کہتے ہیں ۔ وللہ الحمد حمدا کثیرا
دیکھو! بشہادت خدا و رسول جل و علا وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رزق پانا ، مدد لینا ، مینہ برسنا ، بلا دور ہونا ، دشمنوں کی مغلوبی ، عذاب کی موقوفی ، یہاں تک کہ زمین کا قیام ، زمین کی نگہبانی ، خلق کی موت ، خلق کی زندگی ، دین کی عزت ، امت کی پناہ ، بندوںکی حاجت روائی ، راحت رسانی سب اولیا کیوسیلے ، اولیا کی برکت ، اولیا کے ہاتھوں اور اولیا کے واسطے سے ہیں ۔
مگر مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو دفع بلا کا واسطہ نہ مانا اور شرک پسندوں نے مشرک جانا، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
بحمد اللہ ! ان احادیث نے تو روشن و مستنیر کر دیا کہ جو نعمت ملی ، جو بلا ٹلی ، سب مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے باعث حاصل و زائل ہوئی، بارگاہ الہی کا لینا دینا سارا کارخانہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہاتھوں پر ہے ۔
لا واللہ ثم باللہ ! ایک دفع بلا وحصول عطا کیا تمام جہان اور اسکا قیام سب انہیں کے دم قدم سے ہے ، عالم، جس طرح ابتدائے آفرینش میں ان کا محتاج تھا کہ ۔
لولاک ما خلقت الدنیا۔
یونہی بقا میں بھی ان کا محتاج ہے ،آج اگر ان کا قدم درمیان سے نکال لیں ابھی ابھی فنائے مطلق ہو جائے۔
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا ، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی ، جان ہے تو جہان ہے
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلی اٰلہ وصحبہ و بارک وسلم ۔
الامن والعلی ۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع