دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

لا، بل  ادع  اللہ لی ، فأمرہ  ان یتوضأ و ان یصلی رکعتین  و ان یدعو بہذا  الدعائ،  اللہم انی اسألک واتوجہ الیک بنبیک محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم   و نبی  الرحمۃ ،  یا محمد  انی اتوجہ  بک  الی ربی فی حاجتی ہذہ فتقضی وتشفعی فیہ و تشفعہ  فیّ ، قال: فکان  یقول ہذا  مرارا ، ثم  قال بعد  احسب ان فیہا  ان

تشفعنی  فیہ قال: ففعل  الرجل  فبرأ۔

           حضرت عثمان  بن  حنیف  رضی اللہ  تعالیٰ عنہ سے روایت  ہے کہ ایک  نا بینا  شخص حضور نبی کریم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں  حاضر  آئے  اور عرض کیا : اے اللہ کے نبی ! آپ  اللہ تعالیٰ  سے میری  بینائی  کے لئے  دعا کر دیں ،  فرمایا :  اگر تم چاہو  تو یہ دعا  نہ کراؤ کہ تمہاری آخرت  کے لئے  بہتر ہو ، اور چاہو تو دعا کردوں ؟ عرض کیا : حضور میرے حق میں دعا فرما دیں ، حضور نے اس کو  وضو کا حکم فرمایا: اور ارشاد فرمایا : کہ دو رکعت نماز پڑھ کر یہ  دعا کرو۔ الہی !  میں تجھ سے مانگتا  ہوں اور تیری طرف توجہ کرتا ہوں تیرے نبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وسیلہ سے جو مہربانی کے نبی ہیں ، یا رسول اللہ !  میں حضور کے وسیلہ سے  اپنے  رب کی  طرف  اپنی  اس حاجت میں  توجہ کرتا ہوں تاکہ میری حاجت روائی ہو ، الہی !  انہیں میرا شفیع کر ، ان کی شفاعت میرے حق میں  قبول فرما ۔ وہ  اس دعا کی تکرار  کرتے  رہے اور آخر میں عرض کیا : مجھے کامل امید ہے کہ میرے حق میں تو حضور کی  شفاعت قبول فرمائیگا ، چنانچہ اس شخص  نے اس دعا  کی بدولت   شفا پائی  اور بینائی واپس آئی ۔

                    ] ۱۶[امام احمد  رضا محدث بریلوی  قدس سرہ فرماتے ہیں

           یہ حدیث  صحیح  و جلیل  و عظیم سخت وہابیت کش ہے،۔ امام ترمذی  نے حسن  غریب صحیح ، ااور امام  طبرانی  و بہقی  نے صحیح اور حاکم نے بر شرط  بخاری  و مسلم  صحیح  کہا،  امام  حافظ  الحدیث  زکی  الدین عبد العظیم منذری  وغیر ہ  ائمہ  نقد و تنقیح  نے اس کی  تصحیح  کو مسلم  و برقرار رکھا ۔

          یہ حدیث  خود  ہی بیمار  دلوں  پر زخم کاری تھی جس میں  رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حاجت کے وقت ندا  بھی ہے  اور حضور  اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  سے استعانت  و التجا  بھی ،  مگر حصن  حصین  شریف  کی بعض  روایات  نے سر سے پانی  تیر کر دیا ، اس میں ’ لتقضی  لی   بصیغۂ  معروف  ہے ، یعنی  یا رسول اللہ!  حضور میری حاجت روا  فرمادیں ۔

       مولانا فاضل علی قاری علیہ  رحمۃ  الباری  حرز  ثمن شرح  حصن  حصین   میں  فرماتے ہیں:

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن