دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          حضرت عباد ہ بن صامت رضی اللہ  تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشا د  فرمایا :  بیشک  بالیقین  میں روز قیامت  تمام جہان  کا سید  ہوں ، اس میں کوئی  فخر  و ریا  نہیں ، میرے ہاتھ میں لواء الحمد  ہوگا  ، کوئی شخص ایسا نہ ہوگا  جو میرے نشان کے نیچے  نہ ہو  کشائش کا انتظار کرتا  ہوا، میں  چلونگا  اور لوگ میرے ساتھ ہونگے  یہاں تک کہ دروازۂ جنت پر تشریف فرما کر  دروازہ  کھلواؤگا ، سوال ہوگا ، کون ہے ؟ فرماؤں گا : محمد ،  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ،کہا جائیگا  مرحبا محمد  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ، پھر  جب میں اپنے رب عزوجل کو دیکھوں گا  اس کے لئے   سجدہ  شکر  میں گرونگا ، اس پر کہا جائیگا : اپنا  سر اٹھاؤ  اور جو کہنا  ہو کہو کہ تمہاری  اطاعت  کی  جائیگی ، اور شفاعت کرو  کہ تمہاری شفاعت  قبول  ہوگی ،پس  جو لو جل چکے تھے  وہ اللہ  کی رحمت اور میری شفاعت  سے دوزخ  سے نکال لئے جائیں گے ۔

                   ]۱۵[ امام احمد رضا  محدث بریلوی  قدس سرہ  فرماتے  ہیں

          مسلمانو! ذرا دیکھنا کوئی وہابی  ناپاک ادھر ادھر ہو تو  اس کو باہر کردو ، اور کوئی جھو ٹا  متصوف نصاری کی طرح  غلو و افراط  والا دبا  چھپا ہو  تو اسے بھی دور کر دو ، اور تم  ’’عبدہ ورسولہ‘‘ کے سچے معیار پر کانٹے کی تول مستقیم  ہو کر  یہ احادیث سنو،  نیز یہ ہی معنی ہیں  اس  حدیث کے کہ رب العزت  روز قیامت  حضرت  رسالت  علیہ  افضل الصلوۃ  والتحیۃ سے مجمع  اولین و آخرین میں  فرمائے گا ۔

        کلہم  یطلبون   رضائی  و انا  اطلب  رضاک یا محمد۔

          یہ سب  میری رضا  چاہتے ہیں  اور میں  تیری رضا  چاہتا ہو  اے محمد ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، میں نے اپنا  ملک عرش  سے فرش  تک سب تجھ پر قربان  کر دیا ، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ۔

           اے مسلمان ، اے سنی  بھائی ، اے مصطفی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان  ارفع  کے فدائی  آفتاب و ماہتاب  پر ان کا حکم جاری ہونا کیا بات ہے ، کہ آفتاب  طلوع  نہیں  کرتا  جب تک ان کے نائب ان کے وارث  ان کے فرزند ان کے  دلبند غوث  الثقلین غیث الکونین حضور  پر نور سیدنا  و مولنا  امام ابو محمد شیخ  عبد القادر  جیلانی  رضی اللہ تعالیٰ  عنہ پر سلام عرض نہ کرے ۔

         امام اجل سیدی  نور الدین  ابو الحسن  علی شطنونی  قدس سرہ  الرؤفی (جنہیں  امام اجل عارف باللہ سیدی عبد اللہ بن اسعد مکی  شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے مرأۃ  الجنان  میں الشیخ  الامام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن