30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۸۰۸۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : جلس ناس من
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۷۔۲۸۔ المستدرک للحاکم
۲۸۰۸۔ الجامع للترمذی، باب ما جاء فی فضل النبی ﷺ ، ۲/۲۰۲
اصحاب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ینتظرونہ قال : فخرج حتی اذا دنا منہم سمعہم یتذاکرون فسمع حدیثہم فقال بعضہم عجبا : ان اللہ تعالیٰ اتخذ من خلقہ خلیلا ، اتخذ ابراہیم خلیلا و قال آخر : ما ذا بأعجب من کلام موسی کلمہ اللہ تکلیما، وقال آخر : فعیسی کلمۃ اللہ وروحہ، وقال آخر:آدم اصطفاہ اللہ فخرج علیہم فسلم وقال: قد سمعت کلامکم وعجبکم ، ان ابراہیم خلیل اللہ و ہو کذلک ، وموسی نجی اللہ وہوکذلک ،وآدم اصطفاہ اللہ و ہوکذلک ، ألا وانا حبیب اللہ ولا فخر ، وانا حامل لواء الحمد یوم القیامۃ ولا فخر وانا اول شافع واول مشفع یوم القیامۃ ولا فخر وانا اول من یحرک حلق الجنۃ و یفتح اللہ لی فید خلنیہا ومعی فقراء المؤمنین ولا فخر و انا اکرم الاولین و الا ٓخرین و لا فخر۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ در اقدس پر کچھ صحابۂ کرام ر ضوان ا للہ تعالیٰ علیہم اجمعین بیٹھے حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے انتظار میں باتیں کر رہے تھے ۔ حضور تشریف فرماہوئے ، انہیں اس ذکر میں پایا کہ ایک کہتا ہے : اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و التسلیم کو خلیل بنایا ،دوسرا بولا : حضرت موسی علیہ الصلوۃ و التسلیم سے بے واسطہ کلام فرمایا ، تیسرے نے کہا : اور حضرت عیسی کلمۃ اللہ وروح اللہ ہیں ،چوتھے نے کہا : حضرت آدم علیہ الصلوٰ ۃ و السلام صفی اللہ ہیں ، جب وہ سب کہہ چکے حضور پر نور صلوات اللہ تعالی و سلامہ علیہ قریب آئے اور ارشاد فرمایا: میں نے تمہارا کلام اور تمہارا تعجب کرنا سنا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ ہیں اور ہاں وہ ایسے ہی ہیں ، اور موسی نجی اللہ ہیں اوروہ بے شک ایسے ہی ہیں، اور عیسی روح اللہ ہیں اور وہ واقعی ایسے ہی ہیں ، اور آدم صفی اللہ ہیں اور وہ حقیقت میں ایسے ہی ہیں، سن لو اور میں اللہ کا پیارا ہوں اور کچھ فخر مقصود نہیں، میں روز قیامت لواء الحمد اٹھاؤنگا جس کے نیچے آدم او ر ان کے سوا سب ہوں گے اور کچھ تفاخر نہیں، میں پہلا شافع اور پہلا مقبول الشفاعۃ ہوں اور کچھ افتخار نہیں ،سب سے پہلے میں دروازۂ جنت کی زنجیر ہلاؤنگا ، اللہ تعالی میرے لئے دروازہ کھول کر مجھے اندر داخل کر یگا اور میرے ساتھ فقرائے مومنین ہوں گے اور یہ نازکی راہ سے نہیں کہتا ،اور میں سب اگلوں اور پچھلوں سے اللہ تعالی کے حضور زیادہ عزت والا ہوں اور یہ بڑائی کے طور پر نہیں فرماتا ۔ تجلی الیقین ص ۹۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع