دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

بما یعیش بہ الملائکۃ ، ثم یخرج و ہو اعور ، ولیس اللہ باعور ، و بین عینیہ کافر ، یقرؤہ کل مؤمن کاتب وغیر کاتب ، اکثر من یتبعہ الیہودو النساء و الاعراب  یرون السماء تمطر وہی لا تمطر ، و الارض تنبت وہی لا تنبت و یقول للاعراب : ما تبغون منی ؟ الم ارسل السماء علیکم مدرارا و أحیی لکم انعامکم شاخصۃ

دراہا خارجۃ خواصرہا دارۃ البانہا ، نبعث معہ الشیطاطین علی صورۃ من قد مات من الاباء و الاخوان والمعارف فیأتی احدہم  الی ابیہ  او اخیہ اوذوی رحمۃ فیقول : الست فلانا ؟ الست تعرفنی ؟ ہو ربک فاتبعہ  یعمر اربعین سنہ ، السنۃ الاولی کالشہر و الشہرکالجمعۃ ، و الجمعۃ کالیوم ،  والیوم کالساعۃ ، و الساعۃ کاحتراق ، السعفۃ فی النار ، یرد کل منہل الامسجدین ثم قام رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یتوضأ ، فسمع بکاء الناس و شہیقہم ، فرجع الیہم فقام بین اظہرہم فقا ل : ابشروا فان یخرج و انا بین ظہر کم فاللہ کافیکم و رسولہ  ، و ان یخرج بعدی فاللہ خلیفتی علی کل مسلم ۔

         حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے روبرو فرماتے ہوئے سنا : میں تمہیںمسیح دجال سے ڈرا رہا ہوں اور ہرنبی نے اپنی قوم کو ڈرایا لیکن یاد رکھو وہ کسی دوسری امت سے نہیں  ہوالیکن تم  میں سے ہوگا۔میں تمہیں اس کی وہ نشانیاں بتارہا ہوں جو کسی نبی نے اب تک نہیں بیان فرمائی  تھیں ۔ سنو!  اس کے ظہو ر سے قبل پانچ    سال قحط پڑے گا اتنا شدید کہ چوپائے مر جائیں گے ایک صاحب نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! تو مؤمنین کس طرح زندہ رہیں گے فرمایا : جس طرح  ملائکہ علیہم الصلوۃ و السلام زندہ رہتے ہیں  پھر وہ دجال خروج کریگا اوروہ کانا ہوگا ، خدائی کا دعوی کریگا حالانکہ خداوند قدوس اس عیب سے منزہ  ہے ، اس کی پیشانی پر کافر لکھا ہوگا ، ہر مومن خواہ و ہ لکھنا جانتا ہویا نہیں پھر بھی وہ اس کو پڑھ لیگا ، اس کی تابعداری میں اکثر یہودی ،عورتیں ، اوردہقانی لوگ ہوں گے ،  وہ اس کے شعبدے دیکھیں گے کہ آسمان سے پانی بر سارہا ہے حالانکہ وہ بارش نہ ہوگی زمین سے سبز ہ اگا ئے گا لیکن وہ کھیتی نہ ہوگی ، دہقانی لوگوں سے کہے گا تم مجھ سے کیا مانگتے ہو؟ کیا میں نے آسمان سے تمہارے لئے  موسلا دھار بارش نہ کی ، کیا میں نے تمہارے چوپائے زندہ نہ کئے کہ دم زدن میں وہ تمہارے پاس واپس آگئے نہایت تندرست اور ان کے تھنوں سے دودھ بھرا ہے  زمین سے لوگوں کے ماں باپ اور

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن