30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے میرے رب ! میری امت ، میری امت، اللہ تعالی فرمائیگا : جاؤ اپنے ہر اس امتی کو جس کے قلب میں جو کے آدھے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اس کو جنت میں داخل کر دو ، چنانچہ میں ان لوگوں کو بھی جنت میں داخل کر دوں گا ۔پھر میں دیدار الہی سے سرفراز ہوں گا اور سجدہ کروں گا ، حکم ہوگا : اپنا سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری بات سنی جائیگی ،عرض کرو تمہاری گزارش قبول ہوگی اور شفاعت کرو تمہاری شفاعت مقبول ہے ۔ میں اپنا سر اٹھا کر عرض کروں گا : میری امت ، میری امت ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جاؤ اپنے ہر اس امتی کو جنت میں لے جاؤ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برا بر بھی ایمان ہو ، میں ان سب کو بھی جنت میں پہونچا دوں گا ، اللہ تعالیٰ لوگوں کے حساب سے فارغ ہوگا اور میرے باقی امتی دوزخیوں کے ساتھ دوزخ میں چلے جائینگے ۔ ان کو دیکھ کر دوزخی کہیں گے : تمہارا دنیا میں اللہ عزوجل کو پوجنا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا کچھ کام نہ آیا ۔ یہی سنکر خدا ئے جبار عزوجل فرمائیگا : مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں ضرور ان کو دوزخ سے آزاد فرماؤں گا ، چنانچہ ان کی طرف فرشتوں کو بھیجا جائیگا اور ان کو اس حال میں نکالا جائیگا کہ وہ جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے ،ان سب کو نہر ِحیات میں داخل کیا جائیگا ، وہاں وہ اس تیزی سے صحیح و سالم نکلیں گے جیسے کاپ میں دانہ جلد اگتا ہے ،ان کی پیشانی پر لکھا ہوگا کہ یہ اللہ عزوجل کے آزاد کردہ ہیں ۔ پھر ان کو دیکھ کر جنتی کہیں گے یہ دوزخی ہیں ، اللہ تعالیٰ عظمت والا عزوجل فرمائے گا :نہیں بلکہ یہ عظمت والے خدا کے آزاد کردہ ہیں ۔
(۲) حضور تمام جہان کے سردار ہیں
۲۸۰۷۔عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : انا سید العالمین ۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تمام عالم کا سردا ر ہوں ۔ تجلی الیقین ص ۹۳
(۳) حضور حبیب اللہ ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع