30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کنز العمال للمتقی ، ۶۰۴۲، ۳/ ۱۷۷/ ٭
و اثنی علیہ ، و قال : ان اخوانکم لقوا العدو، و ان زید ااخذ الرایۃ فقاتل حتی قتل او استشہد ، ثم اخذ الرایۃ بعد ہ جعفر بن ابی طالب ، فقاتل حتی قتل او استشھد ، ثم اخذ الرایۃ عبد اللہ بن رواحۃ فقاتل حتی قتل او استشہد ، ثم اخذالرأیۃ سیف من سیوف اللہ خالد بن الولید ففتح اللہ علیہ ، فامہل ثم امہل آل جعفر ثلاثۃان یاتہم ثم اتاہم فقال لا تبکوا علی اخی بعد الیوم او غدا، الیّ ابنی اخی، قال فجیٔ بناکانا افرخ، فقال : ادعوا لی الحلاق فجی ء بالحلاق فحلق رؤسنا ثم قال : اما محمد فشبیہ عمنا ابی طالب ، واما عبد اللہ فشبیہ خلقی وخلقی ، ثم اخذ بیدی فاشالہا فقال : اللہم اخلف جعفرا فی اہلہ ، و بارک لعبد اللہ فی صفقۃ یمینہ قالہا ثلاث مرار قال : فجاء ت اُمّنا ، فذکرت لہ یتمنا ، و جعلت تفرح لہ ، فقال : العیلۃ تخافین علیہم و انا ولیہم فی الدنیا و الاخرۃ۔
حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جنگ موتہ کے لئے لشکر روانہ فرمایا اور اس کا سپہ سالار حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مقرر فرمایا : نیز ارشاد فرمایا : اگر یہ شہیدہو جائیں تو تمہارے سپہ سالار حضرت جعفر طیار ہونگے ، اور یہ بھی شہید ہو ں تو حضرت عبد اللہ بن رواحہ ، چنانچہ میدان جنگ میں جھنڈا حضرت زید کے ہاتھ میں تھا کہ جہاد کرتے ہوئے آپ شہید ہوگئے ، پھر ہدایت کے مطابق حضرت جعفر نے جھنڈا لیااور وہ بھی جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے ، پھر حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا اور وہ بھی شہادت سے سرفراز ہوئے ، پھر حضرت خالد بن ولید کو سپہ سالا ر بنایاگیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں فتح مبین عطا فرمائی ، رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔ یہ خبر جب حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تک پہونچی تو حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : تمہارے بھائیوں نے میدان جہاد میں دشمن کا مقابلہ کیا ، حضرت زید بن حارثہ کے ہاتھ میں جھنڈا تھا کہ وہ اسی حال میں جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے ، پھر حضرت جعفر طیار نے جھنڈا لیا اور وہ بھی قتال کرتے ہوئے شہید ہوئے، پھر حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا اور وہ بھی اسی حال میں شہید ہوگئے ، رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔ ان کے بعد اللہ کی تلوار خالد بن ولید کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی۔ حضور اکر م صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس کے بعد تین دن تک حضرت جعفر کے اہل خانہ یعنی ہمیں مہلت دی کہ ہم نے سوگ منایااس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع