30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پاکی بولنے سے ،ا حمد مالک ہوا ساری زمین اور تمام امتوں کی گردنوں کا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔
ا ے احمد پیارے صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مملوکو! خوشی و شادمانی ہے تمہارے لئے ، تمہار ا مالک پیارا سراپا کرم و سراپا رحمت ہے ۔ و الحمد للہ رب العالمین ۔
عہد ما با لب شیریں دہناں بست خدائے
با ہمہ بندۂ و ایں قوم خدا و ند انند
میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کے حبیب یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا
لہذا امام اجل عارف باللہ سیدی سہل بن عبد اللہ تستری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، پھر امام اجل قاضی عیاض شفا شریف ، پھر امام احمد قسطلانی مواہب لدینہ شریف میں نقلا و تذکیرا ، پھر علامہ شہاب الدین خفا جی مصری نسیم الریاض ، پھر علامہ محمد بن عبد الباری زرقانی شرح مواہب میں شرحا ًو تفسیراً فرماتے ہیں : ۔
من لم یرولایۃ الرسول علیہ فی جمیع احوالہ و لم یرنفسہ فی ملکہ لا یذوق حلاوۃ سنتہ۔
جو ہر حال میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو اپنا والی اور اپنے آپ کو حضور کی ملک نہ جا نے وہ سنت نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی حلاوت سے اصلا خبردارنہ ہوگا ۔ و العیاذباللہ رب العالمین ۔
فائدۂ عظیمہ : الحمد للہ سنیوں کی اقبالی ڈگری ، ان آیات توریت و زبور پر فقیر غفرلہ القدیر کو دوآیات تو ریت و انجیل مبارک مع چند احادیث کے یاد آئیں ، مگر ان کے ذکر سے پہلے امام الطائفہ کا ایک انجان پنے کا اقرار سن لیجئے ۔
تقویہ الایمان فصل ثانی اشراک فی العلم کے شروع میں لکھا :۔
جس کے ہاتھ میں کنجی ہوتی ہے قفل اسی کے اختیار میں ہوتا ہے جب چاہے تو کھولے جب چاہے تو نہ کھولے ۔ انتہی
بھولا نا دان لکھتے تو لکھ گیا مگر ۔
کیا خبر تھی انقلاب آسمان ہوجائے گا ٭ دین نجدی پائمال سنیاں ہو جائے گا
غریب مسکین کیا جانتا تھا کہ وہ چند ورق بعد یہ کہنے کو ہے کہ جس نام محمد یا علی ہے وہ کسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع