30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الطائفہ کے نسب کے چچا ، شریعت کے باپ ، اور طریقت کے دادا ۔ اب نہ انہیں مشرک کہے بنتی ہے نہ کلام الہی پر ایمان لانے کو روٹھی وہابیت منتی ہے ، نہ روئے رفتن ، نہ رائے ماندن ۔
دوگونہ رنج و عذاب است جان لیلی را بلائے صحبت مجنون و فرقت مجنون
ہاں اب ذرا گھبرائے دلوں ، شرمائی چتونوں سے لجالی انکھڑیا ں اوپر اٹھائیے،او ربحمدہ وہ سنئے کہ ایمان نصیب ہو تو سنی ہوجائیے ۔
جناب شاہ صاحب تحفہ اثنا عشریہ میں لکھتے ہیں ۔
تو ریت کے سفر چہارم میں ہے ۔
قال اللہ تعالیٰ لابراہیم : ان ہاجرۃ تلد ویکون من ولدہا من یدہ فوق الجمیع و یدا الجمیع مبسوطۃ الیہ بالخشوع ۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا : بیشک ہاجرہ کے اولاد ہوگی اور اس کے بچوں میںوہ ہوگا جس کا ہاتھ سب پر بالا ہے ۔اور سب کے ہاتھ اس کی طرف پھیلے ہیں ۔ عاجزی اور گڑا گڑانے میں ۔
وہ کون محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سید الکون ، معطی العون ، صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، قربان تیرے اے بلند ہاتھ والے ،اے دو جہا ں کے اجالے ، حمد اس کے وجہ کریم کو جس نے ہماری عاجزی و محتاجی کے ہاتھ ہر لئیم بے قدر سے بچائے اور تجھ جیسے کریم رؤف ورحیم کے سامنے پھیلائے ، و الحمد للہ رب العالمین ۔
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا ہمیں بھیک مانگنے کو تیرا آستاں بتایا
نیز تحفہ میں زبور شریف سے منقول :۔
یا احمد ! فاضت الرحمۃ علی شفتیک من اجل ذلک ابارک علیک فتقلد السیف ، فان بہاء ک و حمدک الغالب (الی قولہ ) الامم یخرون تحتک ، کتاب حق جاء اللہ بہ من الیمن و التقدیس من جبل فاران ، وامتلأت الارض من تحمید احمد و تقدیسہ ، و ملک الارض و رقاب الامم ۔
اے احمد! رحمت نے جوش مارا تیرے لبو ں پر میں اس لئے برکت دیتا ہوں ، تو اپنی تلوار حمائل کر کہ تیری چمک اور تیری تعریف غالب ہے ، سب امتیں تیرے قدموں میں گریں گی سچی کتاب لایا اللہ برکت و پاکی کے ساتھ مکہ کے پہاڑسے ، بھر گئی زمین احمدکی حمد اور اس کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع