دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          اب اتنا سمجھ لیجئے کہ  مدد کا ہے کے لئے  ہوتی ہے ؟ دفع بلا کے لئے  ، تو جب رسول اللہ اور اللہ کے مقبول بندے بنص قرآن مسلمانون کے مددگار ہیں تو قطعا دفع البلاء بھی ہیں ، اور فرق وہی ہے کہ اللہ سبحانہ بالذات دافع البلاء ، اور انبیاء و اولیاء علیہم الصلوۃ و الثناء بعطائے خدا ، و الحمد للہ العلی الاعلی۔

           پنج آیت از توریت و انجیل و زبور مقدسہ ۔

        امام بخاری حضرت عبد اللہ بن عمر  ر ضی اللہ تعالیٰ عنہما ، اور دارمی و طبرانی و یعقوب بن سفیان حضرت عبد اللہ بن سلام ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راو ی کہ تورات مقدس میں حضور پر نور دافع البلاء صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی صفت یوں ہے ۔

       یا ایہا النبی ! انا ارسلناک شاہدا و مبشرا  و نذیرا و حرزا للامیین ( الی قولہ تعالیٰ)یعفو و یغفر ۔

       اے نبی ! ہم نے تجھے بھیجا گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا اور بے پڑھو ں کے لئے  پناہ ، معاف کرتا ہے اور مغفرت فرماتا ہے ۔ حرز بھی رب العزت جل جلالہ کی صفات سے ہیں ۔ حدیث میں ہے ۔

       یا حرز الضعفاء ! یاکنزالفقراء !

          علامہ زرقانی شرح مواہب شریفہ میں فرماتے ہیں۔

        جعلہ نفسہ حرزا مبالغۃ لحفظہ لہم فی الدارین ۔

        یعنی حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پناہ دینے والے ہیں ، مگر رب تبارک و تعالیٰ نے حضور کو بطور مبالغہ خود پناہ کہا: جیسے عادل کو عدل یا عالم کو علم کہتے ہیں ، اور اس صفت کی وجہ یہ ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم دنیا  و آخرت میں اپنی امت کے حافظ و نگہبان ہیں ۔ و الحمد للہ رب العالمین ۔

         ہاں ہاں ، خبرادار ہوشیار ، اے نجدیان نابکار ! ذرا کم سن نو پیدا عیارہ خام پارۂ  وہابیت  ناکارہ کے ننھے  سے کلیجے پر ہاتھ دھر لینا ، تو ریت و زبور کی دو آیتیں تلاوت کی جائیں گی ، نو خیز وہابیت کی نادان جان پر قہر الہی کی بجلیاں گرائیں گی ، افسوس ، تمہیں توریت و زبور کی تکذیب کرتے کیا لگتا ہے ، جب تم قرآن کی نہ سنو ، اللہ کا کذب تم ممکن گنو ، مگر جان کی آفت ، گلے کا  غل تو یہ ہے کہ یہ آیات جناب شاہ عبد العزیز صاحب نے نقل فرمائیں ، کلام الہی بتائیں ، یہ اما م

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن