دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 

 

فأدخلہ  الجنۃ ، فاذا الجبارمستقبلی فاسجد لہ فیقول: ارفع راسک یا محمد!  وتکلم  یسمع  منک، و قل  یقبل  منک واشفع تشفع ، فارفع رأسی  فاقول : امتی  امتی ای رب!  فیقول :  اذہب  الی امتک  فمن  وجدت  فی قلبہ  حبۃ  من خردل  من الایمان  فأدخلہ  الجنۃ  ، فأدخلہ  الجنۃ، فاذہب  فمن  وجدت  فی قلبہ  مثقال  ذلک  ادخلہم  الجنۃ ۔ وفرغ اللہ  من حساب  الناس ، وادخل  من بقی  من امتی  النار مع اہل  النار ، فیقول  اہل النار   ما اغنی عنکم  انکم  کنتم  تعبدون  اللہ  عزوجل لا تشرکون  بہ شیئا ، فیقول  الجبار  عزوجل : فبعزتی  لاعتقہم  من النار ، فیرسل الیہم  فیخرجون  وقد امتحشوا فیدخلون فی نھر الحیاۃ فینبتون فیہ کما تنبت الحبۃ فی  غثا ء  السیل  ویکتب بین  اعینہم  ہؤلٓاء عتقاء اللہ  عزوجل  فیذہب  بہم فید خلون  الجنۃ ، فیقول لہم  اہل الجنۃ  ہؤلآء  الجھنمیون ، فیقول  الجبار :بل ہؤلاء  عتقاء الجبار عزوجل ۔

       حضرت انس  بن مالک رضی اللہ  تعالیٰ عنہ سے روایت  ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :  میں روز قیامت  سب سے پہلے  اپنی مرقد انور سے باہر تشریف لاؤں گا  اور اس پر مجھے  فخر نہیں ۔  لوا ئے حمد  مجھے دیا  جائے گا  اور  مجھے اس پر کچھ  افتخار نہیں ، میں  روز قیامت  لوگوں  کا سردار  ہوں گا مجھے اس پر کچھ تفاخر نہیں ،  روز قیامت  میں سب سے  پہلے جنت میں  جاؤں گا  اور مجھے اس چیز پر فخر نہیں ،میں جنت کے دروازہ  پر پہونچ کر  اس کی زنجیر یں  ہلاؤں گا  تو مجھ سے دربا ن کہیں گے : آپ کون ؟ میں فرماؤں گا  :کہ  میں محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) میرے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا ۔  اچانک مجھے دیدار الہی  ہوگا  اور میں سجدہ  میں گر جاؤں گا ، اللہ تعالیٰ  فرمائے گا   :اے محمد!  سر اٹھا ؤ  بو لو  تمہاری بات سنی جائے گی عرض کرو تمہاری گزارش  قبول  ہوگی ، اور شفاعت کرو تمہاری شفاعت  مقبو ل  ہے  ۔ میں اپنا سر اٹھا  کر  عرض کروں گا  :اے میرے رب !  میری امت ، میری امت ۔ اللہ تعالیٰ  فرمائیگا  :  جاؤ  اپنے اس امتی  کو  جنت میں  داخل  کردو  جسکے  دل میں  جو کے دانہ  برا بر  بھی ایمان ہو  ، میں آؤ نگا  اور جسکو ایسا پاؤنگا  اس کو جنت میں داخل کردوں گا ۔ پھر مجھے دیدار خداوندی  ہوگا  اور میں  سجدہ گروں  گا  ، فرمان الہی  ہوگا  اے محمد !  اپنا سر اٹھاؤ ، کہو  تمہاری بات سنی جائیگی  عرض کرو تمہاری  عرض داشت  قبول ہوگی ،  شفاعت کرو تمہاری شفاعت  قبول  کی جائیگی ۔ پھر میں اپنا سر اٹھا  کر عرض کروں گا :

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن