دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

ابناء الانصار ! اما ترضون ان یذہب الناس بالشاء و البعیر و تذہبون برسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم الی بیوتکم ؟َ فبکی القوم حتی اخضلوا لحاہم و انصرفوا و ہم یقولون رضینا باللہ و برسولہ حظا و نصیبا۔  

          حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مقام جعرانہ میں مال غنیمت تقسیم فرمایا تو قریش اور دیگر قبائل عرب کو دیا اور انصار کو کچھ نہ ملا ، (انہیں اس خیال سے کہ شایدحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ہم پر اب وہ توجہ اور نظر کرم نہ رہی ، شاید اب اپنی قوم کی طرف زیادہ التفا ت فرمائیں ، بمقتضائے سنت عشاق کہ دوسروں پر لطف محبوب زائد دیکھ کر رنجیدہ و کبیدہ    ہوتے ہیں ملال گزرا ) یہاں تک کہ بعض کی زبان پر بعض کلمات شکایت آمیز آئے ، حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ  وسلم نے سنا تو خاطر انور پر ناگوار گزرا۔ حضرت سعد بن عبادہ انصاری کو بلایا ، فرمایا : تمہار ی قوم انصار کی طرف سے مجھے یہ کیا سننے کو مل رہا ہے ، عرض کیا : حضور جو کچھ سنا وہ واقعہ ہے ، فرمایا تو اس وقت تم کہاںتھے ، عرض کیا : میں بھی اپنی  قو م کا ایک فرد ہوں لہذا قومی ہمدرد ی میں شریک ہوگیا ، حضور  کا جلال  بڑھ گیا ، فرمایا :  اپنی قوم کو جمع کرو اور ان کے علاوہ کوئی نہ ہو ، سب انصار مال غنیمت کے باڑہ میں جمع ہوئے ، حضرت سعد سب کو ہی بلا لائے تھے اور خود دروازہ پر کھڑے سب کی نگرانی کر رہے تھے ، حضور نبی کریم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف لائے اس حال میں کہ چہرہ اقدس سے غضب کے آثار نمایاں تھے ، فرمایا : اے گروہ انصار ! کیا  میں نے تمکو گمراہ  نہ پایا کہ پھر اللہ  تعالیٰ نے تم کو ہدایت دی؟ سب ہیبت زدہ بول اٹھے ، ہم  اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اللہ کے غضب اور رسول کے غضب سے ، پھر فرمایا : اے گروہ انصار ! کیا  میں نے تم کو نادار نہ پایا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو غنی کر دیا ؟  سب نے عرض کیا: ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اللہ کے غضب اور رسول کے غضب سے، ، فرمایا : کیوں جواب کیوں نہیں  دیتے؟ بولے :  اللہ و رسول کا احسان اور فضل بڑا ہے ۔ جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا غم ہلکا ہوا تو فرمایا : اگر تم چاہو تو جواب میں یہ بھی کہہ سکتے ہو اور تم اپنے قول میں سچے قرار دئیے جاؤ گے ، کہ یا رسول اللہ ! کیا ہم نے آپ کو بے ٹھکانا نہ پایا کہ اپنے یہاں ٹھکانا دیا ،  آپکی قوم نے   جھٹلایا  تو ہم نے تصدیق کی ، آپ حاجت  مند تھے  تو ہم نے اس کو  پورا کیا ، اور بے یارو مدد گار تھے تو ہم نے مدد کی ۔

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن