30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قال : ہذا موسی علیہ السلام، قال : فمضی فلقیہ عیسی علیہ السلام فرحب بہ وقال: من ہذا یا جبرئیل ؟قال : ہذا عیسی قال : فمضی فلقیہ شیخ جلیل مہیب فرحب بہ وسلم علیہ و کلہم یسلم علیہ قال : من ہذایا جبرئیل ؟ قال : ہذاابوک ابراہیم ، قال فنظر فی النار فاذا قوم یاکلون الجیف ، فقا ل : من ہؤلاء یا جبرئیل قال ہؤلاء الذین یاکلون لحوم الناس ، و رای رجلا احمر ازرق جعدا شعثا اذا رایتہ ، قال : من ہذا یا جبرئیل ؟ قال : ہذا عاقر الناقۃ قال : فلما دخل النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم المسجد الأقصی قام یصلی فالتفت ثم التفتفاذا النبیون اجمعون یصلون معہ ، فلما انصرف جی ء بقدحین ، احدہما عن الیمین و الاخر عن الشمال ، فی احدہما لبن و فی الآخر عسل ، فاخذ اللبن فشرب منہ فقال الذی کان معہ القدح : اصبت الفطرۃ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ شب معراج حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سیر کرائی گئی اور جب آپ جنت میں داخل ہوئے تو ایک طرف کسی کی آہٹ سنائی دی ،فرمایا : ا ے جبرئیل ! یہ کون ہے ؟عرض کیا : یہ آپکے مؤذن حضرت بلال ہیں ، حضور جب واپس تشریف لائے تو لوگوں کو بتایا کہ بلال کامیاب ہوئے ، میں نے ان کے بارے میں ایسا ایسا دیکھا ہے ،۔پھر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات ہوئی تو آپ نے حضور کو مرحبا بالنبی الامی ، کہہ کر خوش آمدید کہا ، ان کا حلیہ شریف ایسا تھا کہ ایک لمبے قدوالے اوربال سیدھے کانوں تک یا ان سے اوپر تک ، حضور نے فرمایا: اے جبرئیل ! یہ کون ہیں ؟ عرض کیا : یہ حضرت موسی علیہ السلام ہیں ، ۔ پھر تھوڑی دیر بعد حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلا م سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے خوش آمدید کہا ، حضور نے فرمایا : اے جبرئیل ! یہ کون ہیں ؟ عرض کیا : یہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں ، پھر آگے چل کر ایک جلیل القدر شیخ جنکے چہر ہ اقدس سے رعب و دبدبہ ظاہر تھا ملاقات ہوئی ، انہوں نے بھی مرحبا کہا اور سلام کیا ۔ بلکہ جہاں سے بھی حضور گزرے سب نے سلام پیش کیا ، فرمایا : اے جبرئیل ! یہ کون ہیں ؟ عرض کیا : یہ آپکے والد محترم حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ، پھر حضور نے جہنم کی طرف دیکھا تو اس میں ایک گروہ نظر آیا جو مردار کھا رہا تھا، فرمایا : اے جبرئیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کی غیبت کر کے ان کا گوشت کھاتے تھے ، ایک شخص ایسا بھی نظر آیا جو سرخ رنگ اور زرد آنکھوں والا تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع