30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے بعد میں جنت کی سیر کے لئے چلا تو مجھے ایک عورت سامنے سے آتی نظر آئی ، فرمایا : تو کون ہے ؟ اور کس کے لئے ہیَ؟ اس نے عرض کیا: میں زید بن حارثہ کی ہوں ۔پھر میں نے ایسی نہریں دیکھیں جن کا پانی بو دار نہیں ہوتا اور دودھ کی نہریں جن کا مز ہ نہیں بدلتا ، شراب کی نہریں جسکو پینے سے پینے والے کو لذت محسوس ہو اور صاف شفاف شہد کی نہریں ، وہاں کے سیب ایسے جیسے بڑے ڈول ،وہاں کے پرندے ایسے کہ بختی اونٹ ۔ بیشک اللہ تعالی نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں پیدا فرمائی ہیں جن کو نہ آنکھوں نے دیکھا ، نہ کانوں نے سنا ،
اور نہ کسی انسا ن کے دل پر اسکا خطرہ گذرا ۔
پھر میرے سامنے دوزخ لائی گئی ۔ اس میں اللہ تعالیٰ کا غضب تھا ، اور اسکا عذاب و سزا، اس میں ایک پتھر اور لوہا ڈال دیا جائے تو وہ اس کو کھا جائے ۔ پھر وہ ہٹالی گئی ۔
اس کے بعد سدرۃ المنتہی مجھ پر پیش ہوا تو اس نے مجھے ڈھانپ لیا ،اس وقت میر ے اور رب عزوجل کے جلوہ کے درمیان دو کمانوں یا اس سے بھی کم کا فاصلہ تھا ۔ سدرۃ المنتہی کے ہر پتہ پر ایک فرشتہ تھا ، اس وقت مجھ پر پچاس نمازوں کا تحفہ فرض ہوا اور ساتھ ہی ندا ہوئی کہ ہر نیکی کے بدلے تمہارے لئے دس نیکیاں ہیں ، جب کسی نیکی کا ارادہ کروگے تو ایک نیکی لکھی جائے گی اور جب عمل کروگے تو دس نیکیوں کا ثواب ملے گا ۔اور جب کوئی ایک گناہ کا ارادہ کرے گا تو اس پر عمل سے پہلے کچھ مواخذہ نہ ہوگااور عمل کرنے پر صرف ایک ہی گناہ لکھا جائے گا۔
یہ تحفہ لیکر میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس سے گزرا تو آپ نے عرض کیا: آپ کو آپ کے رب نے کیا حکم فرمایا : میں نے کہا : پچاس نمازیں ، عرض کیا : جائیے اور اس میں تخفیف کرائیے کہ آپکی امت اس بار کو نہیں اٹھا سکے گی اور جب عاجز رہے گی تو انکار کر بیٹھے گی ، میں اپنے رب کے حضور حاضر ہوا او راپنی امت کے لئے تخفیف کا خواست گار ہوا کہ میری امت تمام امتوں میں ضعیف و ناتواں ہے ، لہذا دس نمازیں معاف کر دی گئیں ،اسی طرح میں اپنے رب کے حضور اور حضرت موسی کے پاس آتا جاتا رہا یہاں تک کہ دس نمازیں باقی رہیں، حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام نے وہی مشورہ دیا، اس مرتبہ میری درخواست پر پانچ نمازیں اور معاف ہوئیں،اور اب صرف پانچ باقی تھیں،سدرہ کے پاس ایک فرشتے نے مجھے ند اکی فریضہ تو مکمل رہا بندوں سے تخفیف کر دی گئی کہ ہر نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب ملے گا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع