30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ الصلوۃ و السلام سے ملاقات ہوئی ، ان کی آدھی داڑھی سفید تھی اور آدھی سیاہ ، اور لمبائی میںناف کے قریب ، میں نے کہا اے جبرئیل ! یہ کون ہیں ؟ کہا : یہ اپنی قوم کے محبوب و معزز ہیں ، یعنی حضرت ہارون بن عمران اور ان کے ساتھ ان کی قوم ہے ، میں نے سلام کیا تو جواب ملا ۔
پھر چھٹے آسمان پر پہونچے وہاں حضرت مو سی علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ،ان کے بال نہایت کثیر تھے وہ کہہ رہے تھے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ان کے مقابلہ اللہ تعالیٰ کے یہاں زیادہ معززہوں ، بلکہ یہ مجھ سے نہایت معزز و مکرم ہیں ، میں نے کہا: اے جبرئیل !یہ کون ہیں ؟ کہا :یہ آپ کے بھائی حضرت موسی علیہ الصلوۃ ٰ و السلام ہیں ان کے ساتھ ان کی قوم ہے ، میں نے ان کو سلام کیا تو انہوں نے جواب دیا ۔
پھر میں ساتویں آسمان پر پہونچا وہاں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام سے ملاقات ہوئی کہ آپ بیت المعمور سے ٹیک لگائے بیٹھے ہیں ، اور لوگوں میں نہایت خوبصورت معلوم ہو رہے ہیں ۔ میں نے کہا : اے جبرئیل !یہ کون ہیں َ ؟کہا : یہ آپ کے والد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور ان کے ساتھ یہ ان کی قوم ہے، میں نے ان کو سلام کیا تو انہوں نے جواب عنایت فرمایا۔ پھر مجھے میری امت دو گروہوں میں نظر آئی ،ایک جماعت کاغذ کی مانند سفید لباس میں ملبوس تھی ، اور دوسری میلا کچیلا لبا س پہنے تھی ۔
اس کے بعد میں بیت المعمور میں داخل ہوا میرے ساتھ سفید لباس والے بھی تھے لیکن گندے لباس والوں کو روک دیا گیا تھا ۔ وہ گرمی اور تپش میں رہے ۔میں نے اپنے ساتھ والوں کے ساتھ بیت المعمور میں نماز ادا کی ، پھر ہم وہاں سے نکلے ۔
فرمایا: بیت المعمور ا یسا مقام ہے کہ ہر دن وہاں ستر ہزار فرشتے نماز پڑھتے ہیں اور جو ایک مرتبہ آچکے وہ قیامت تک دوبار ہ نہیں آئیں گے۔ فرماتے ہیں: پھر میں سدرۃ المنتہیٰ پر پہونچا ، اس کا ایک ایک پتہ اتنا بڑا تھا کہ گویا اس امت کو ڈھانپ لے ۔ وہا ں ایک چشمہ جاری ہے جس کو سلسبیل کہتے ہی ۔ اس سے دو نہریں رواں ہیں ایک کوثر ، دوسری نہر رحمت ، میں نے اس میں غسل کیا ،پھرمجھے یہ مژدہ ملا کہ تمہارے سبب سب اگلوں پچھلوں کی خطائیں معاف کردی گئیں اور تمہیں ہر لغزش سے مامون و محفوظ کر دیا گیا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع