30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے زیادہ خوبصورت کوئی سیڑھی نہ دیکھی ہوگی ، ہاں آدمی کی روح قبض ہوتے ہی اسکا دیدار کرتی ہے ۔ اس کے ذریعہ میں حضرت جبرئیل کے ساتھ آسمان پر گیا تو وہاں پہلے ایک اسماعیل نامی فرشتے سے ملاقات ہوئی جو آسمان دنیا پر متعین کیا گیا ہے، اس کے سامنے ستر ہزار فرشتے ہیں اور ہر فرشتہ کی جماعت ایک لاکھ فرشتوں پر مشتمل تھی ، اللہ تعالی نے اسی کے بارے میں فرمایا:
و ما یعلم جنود ربک الاہو ۔
اور تیر ے رب کے لشکر کو تیرا رب ہی جانتا ہے ۔
حضرت جبرئیل نے دروازہ کھلوایا ، آواز آئی ، کون ؟ آپ نے کہا: میں جبرئیل ، آواز آئی، آپ کے ساتھ کون ؟ آپ نے جواب دیا : حضور محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، پھر ندا ہوئی کیا ان کے طرف آپ کو بھیجا گیا تھا ؟ جواب میں کہا: ہاں ، آسمان پر پہونچنے کے بعد ہماری ملاقات حضرت آدم علیہ الصلوۃ و السلام سے ہوئی اور آپ اس صورت میں تشریف فرماتھے جس پر آپ کو پیدا کیا گیا تھا ، آپ پر آ پ کی اولاد میں سے پاک روحیں پیش کی جاتیں تو آپ فرماتے :ان کو اعلی علین میں لے جا ؤ ،اور بدروحوں کے بارے میں فرماتے ان کو سجین میں قید کردو ۔ پھر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ میرا گذر ایک خوان کے پاس سے ہوا جس پر عمدہ گوشت کے چھوٹے چھوٹے پارچے چنے تھے لیکن اس کے قریب کوئی نہیں آرہا تھا ، اور آگے ایک ایسی خوان تھا جس پر بد بودار سڑا ہوا گوشت تھا اور لوگ اس کو کھارہے تھے ۔میں نے کہا: اے جبرئیل کہ کون لوگ ہیں ؟ کہا : یہ آپ کی امت کے وہ لوگ ہیں کہ حلال چیزیں چھوڑ کر حرام پر کمر بستہ رہتے ہیں ۔
فرمایا : پھر تھوڑی دیر بعد ایک ایسی قوم کے پا س سے گزر ہو ا جن کے پیٹ مکانوں کی طرح تھے ، جب کوئی اٹھنے کا ارادہ کرتا تو گر جاتا ، اور کہتا : اے اللہ ! قیامت قائم نہ ہو ، یہ لوگ آل فرعون کی راہ پر دنیا میں گامزن رہے یعنی دنیاوی مال و متاع جمع کرنے میں وقت گزارتے، میں نے دیکھا کہ ایک قافلہ آتا اور ان کو روندتا چلا جاتا ۔اس وجہ سے ان کی چیخیں بلند ہوتیں اور اللہ تعالیٰ کی جناب میں فریاد کرتے تھے ۔ میں نے کہا اے جبرئیل! یہ کون لوگ ہیں ؟ کہا :یہ آپ کی امت کے سود کھانے والے لوگ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع