30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۱۰۱۔ مجمع الزوائد للہیثمی، ۳/۱۱۵ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۱/۳۵۴
المعجم الکبیر للطبرانی، ۸/۳۱۲ ٭ کنز العمال للمتقی، ۱۵۶۵ ۶/۳۴۳
الترغیب والترہیب للمنذری، ۲/۳۰ ٭ کشف الخفاء للعجلونی، ۲/۲۹
السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی، ۱۹۰۸ ٭
۲۱۰۲۔ المعجم الکبیر للطبرانی، ٭
(۵)لوگوں سے اچھے اخلاق کا برتاؤ کرو
۲۱۰۳۔ عن أبی ذر الغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : یا اباذر!اتق اللہ حیث کنت ،و اتبع السیئۃالحسنۃ تمحہا، و
خالق الناس بخلق حسن ۔
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اے ابوذر!جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، کسی گناہ کے بعد نیکی ضرور کرو کہ
اس کو مٹا دے ،اور لوگوں سے اچھا برتاؤ کرو۔
۲۱۰۴۔ عن ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم : خالطواالناس با خلاقہم ۔
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا :لوگوں کے ساتھ ان کی عادتوں سے میل کرو۔
{۱} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
لہذا ائمہ دین نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں جو امر رائج ہو جب تک اس سے صریح نہی ثابت نہ ہو ہر گز اس میں خلاف نہ کیا جائے ۔ بلکہ انہی کی عادت و اخلاق کے ساتھ ان سے برتاؤ چاہیئے۔ شریعت مطہر ہ سنی مسلمانوں میں میل پسند فرماتی ہے ،اور انکو بھڑکانا، نفرت دلانا ،اپنا مخالف بنانا،نا جائز رکھتی ہے ۔ بے ضرورت تامہ لوگوں کی راہ سے الگ چلنا سخت احمق جاہل کا
کام ہے ۔
امام حجتہ الاسلام احیاء العلوم میں فرماتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع