30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ
۶۔ سلام
(۱)سلام کرنا باعث اجر ہے
۲۰۸۶۔ عن أبی ذر الغفار ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :تسلیمہ علی من لقیہ صدقۃ ۔
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا : جس سے ملاقات ہو اور سلام کہا جائے تو یہ اس کے لئے باعث ثواب
ہے۔ فتاوی رضویہ ۴/۲۰۱
(۲) گھر میں داخل ہو تو سلام کرو
۲۰۸۷۔عن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم : یا بنی !اذا دخلت علی اہلک فسلم ! یکون برکۃ علیک و علی اہل
بیتک۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے !جب تو اپنے اہل پر داخل ہو تو سلام کر، وہ برکت ہوگا
تجھ پر اور تیرے اہل خانہ پر۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع