دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

پہونچیں تو حضرت ابوبکر کو دیکھا  کہ غشی کی حالت میں قریب المرگ ہیں ۔ام جمیل نے قریب کھڑے ہو کر بلند آواز سے پکارا اور بولیں : قوم کفار نے ان بدکاروں کے ذریعہ  اپنا مقصد حاصل کرنا چاہا ہے لیکن مجھے قوی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکے لئے ان سے انتقام لے گا ۔ صدیق اکبر نے فرمایا :حضور کا کیا حال ہے ۔ ام جمیل نے کہا : یہ تمہاری  والدہ سن رہی ہیں ۔ آپ نے کہا ان سے کوئی خطرہ محسوس نہ کریں  ۔ تو بولیں  :حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صحیح و سالم ہیں ۔فرمایا : کہاں ہیں ؟ بولیں : دار ارقم میں ۔ بولے :قسم خدا کی ! میں جب تک حضور کی خدمت میں حاضر  نہیں ہوتا اس وقت تک نہ کچھ کھاؤںنہ پیوں  ۔فرماتی ہیں : یہاں تک کہ جب پہچل ختم ہوئی اور لوگ سو رہے ۔ آپکی والدہ ام  الخیر  اور حضرت فاروق اعظم کی بہن ام جمیل رضی اللہ تعالیٰ عنہما انہیں لیکر چلیں ۔ ابو بکر بوجہ ضعف دونوں پر تکیہ  لگائے تھے  یہانتک کہ خدمت اقدس میں حاضر کیا ۔ دیکھتے ہی پروانہ وار شمع رسالت پر گر پڑے ۔پھر حضور کو بوسہ دیا ۔ اور صحابہ غایت محبت سے ان پر گرے  ۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کے لئے غایت رقت فرمائی ۔پھر

آپ نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ۔مجھے اب کوئی تکلیف نہیں صرف یہ ہی ظاہری زخم ہے جو اس بدکار نے میرے چہرے پر لگایا ۔یا رسول اللہ!یہ میری  ماں ہیں اپنے والدین کی نیک و فرماں  بردار  ۔ آپ اپنے دہن  اقدس سے انکو دعوت حق فرمائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔ مجھے امید ہے کہ یہ آپ کی بدولت جہنم کی آگ سے بچ جائیں گی ۔ حضور نے دعا کی آپ اسلام لے آئیں ۔ صحابہ کرام  رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ،حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ وہا ں  ایک ماہ  مقیم رہے اور تعداد انتالیس ہی رہی ۔ سید الشہدا ء حضرت

حمزہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی دن ایمان لائے جب یہ واقعہ  رونما  ہوا۔           

                                                 وشاح الجید،۲۳

۲۰۷۹۔ عن انس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : صعد رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم المنبر ثم قال : این عثمان بن عفان ،فوثب و قال : انا ذا یا رسول اللہ

!فقال :ادن منی فضمہ الی صدرہ و قبل بین عینیہ۔

          حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ  حضور  سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے ۔ پھر فرمایا: عثمان کہاں ہیں؟ حضرت عثمان غنی رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  بے تابانہ اٹھے اور عرض کی : حضور میں یہ حاضر ہوں ۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: پاس آؤ ،پاس حاضر ہوئے ۔ حضور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن