30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
!الرجل منا یلقی اخاہ او صدیقہ ، اینحنی لہ ؟ قال : لا ، قال : افیستلزمہ ویقبلہ ؟
قال : لا، قال : فیا خذ بیدہ و یصا فحہ ؟ قال : نعم ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم میں کوئی آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملے تو کیا اس کے لئے جھکے ؟ فرمایا : نہ ، عرض کی :اسے گلے لگائے اور پیار کرے ؟ فرمایا : نہ ،
عرض کی : اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے ؟ فرمایا : ہاں۔
(۳) دونوں ہاتھ سے مصافحہ کا ثبوت
۲۰۶۰ ۔عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : علمنی رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم التشہد و کفی بین کفیہ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ اپنے ہا تھوںکے بیچ لیکر مجھ کو ’’التحیات ‘‘ تعلیم فرمائی ۔
{۲} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
امام المحدثین امام بخاری علیہ رحمۃ الباری نے اپنی جامع صحیح کی ’’کتاب الاستئذان ‘‘میں مصافحہ کے لئے جو باب وضع کیا اس میں سب سے پہلے اسی حدیث ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نشان دیا ۔پھر اسی باب مصافحہ کے برابر دوسرا باب وضع کیا ۔ باب الا خذ بالیدین ،
یعنی یہ باب ہے دونوں ہاتھ میں ہاتھ لینے کا ۔ اس میں بھی وہی حدیث ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسنداًروایت کی ۔ اگر حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا دونوں ہاتھوں میں ہاتھ لینا مصافحہ نہ تھا تو اس حدیث کو باب المصافحہ سے کیا تعلق ہوتا ۔ صحیح بخاری کی اس تحریر پر دونوں ہاتھ
سے مصافحہ کرنا حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ۔
ہاں اگر حضرات منکرین جس طرح ائمہ فقہ کو نہیں مانتے اب امام بخاری کی نسبت کہدیں کہ وہ حدیث غلط سمجھتے تھے ۔ ہم ٹھیک سمجھتے ہیں تو وہ جانیں اور ان کا کام ۔ معہذا دونوں جانب سے’’صفحات کف ‘‘ ملانا ہے۔ اور یہ معنی اس صورت کفی بین کفیہ ، میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع