دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

کی کمال تعظیم کی اور ہدایا حاضر بارگاہ رسالت کئے ۔ سگ ایران خسرو پرویز قتلہ اللہ نے فرمان اقدس چاک کر دیا اور باذان حاکم صوبہ یمن کو  لکھا کہ دو مضبوط آدمی بھیج کر انہیں یہاں بلائے باذان نے اپنے دار وغہ بابو یہ اور ایک پارسی خر خسرہ نامی کو مدینہ طیبہ روانہ کیا ۔ یہ دونوں جب بارگاہ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے تو داڑھیاں منڈائے اور مونچھیں بڑھائے ہوئے تھے ۔ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ان کی طرف نظر رحمت فرماتے کر اہت آئی اور فرمایا: خرابی ہو تمہارے لئے کس نے اس کا حکم دیا ۔ وہ بولے ہمارے رب یعنی خسرو پرویز خبیث نے۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ

وسلم نے فرمایا : مگر مجھے تو میرے رب نے داڑھی بڑھانے اور لبیں تراشنے کا حکم فرمایا ہے ۔

         مسلمان اس حدیث کو یاد رکھیں کہ بابویہ اور خرخسرہ اس وقت تک نہ اسلام لائے تھے اور نہ احکام اسلام سے آگاہ تھے ۔ ان کی  یہ وضع دیکھ کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کی صورت دیکھنے سے کراہت کی تو جو مسلمان احکام حضور جان بوجھ کر مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے خلاف مجوسیوں کے موافق ایسی گندی صورت بنائے وہ کس قدر حضور اعلی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی کراہت و بیزاری کا باعث ہوگا ۔ آدمی جس حال پر مرتا ہے اسی حال پر اٹھتا ہے ۔ اگر روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہ مجوسی کی صورت دیکھ کر نگاہ فرمانے سے کراہت فرمائی تو یقین جا ن کہ تیرا ٹھکانا کہیں نہیں رہا ۔ مسلمان کی پناہ ، نجات ،امان اور رستگاری جو کچھ ہے ان کی نظر رحمت میں ہے ۔ اللہ تعالی کی پناہ اس بری گھٹری سے کہ وہ نظر

رحمت فرماتے کراہت لائیں و العیاذ باللہ ارحم الراحمین۔

                 ا سکے بعد حدیث میں معجزئہ مصطفی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ظہور خسرو پرویز مردود کا ہلاک ہونا ، اور باذان ، بابویہ ، خر خسرہ و غیرہم بہت سے اہل یمن کا مشرف باسلام ہونا مذکور

ہے۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ۔                    فتاوی رضویہ حصہ اول   ۹/۱۲۸      

 ۲۰۲۹۔ عن رویفع  ابن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : یَا رُوَیْفِعْ ! لَعَلَّ الْحَیَاۃَ سَتَطُوْلُ بِکَ بَعْدِ ی فَأخْبِرِ النَّاسَ أنَّہٗ مَنْ

 عَقَدَ لِحْیَتَہٗ ، أوْ تَقَلَّدَ وَتْرًا ، أوِ اسْتَنْجٰی بِرَجِیْعِ دَابَّۃٍ أوْ عَظْمٍ فَاِنَّ مُحَمَّدًا بَرِیٌٔ مِنْہُ۔ 

                 حضرت رویفع بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  :اے رویفع ! میں امید کر تا ہوں  کہ تو میرے  بعد عمر دراز پائے گا ۔ تو لوگوں کو خبر دینا کہ جو اپنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن