30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
E
۱۔ فضائل ایام
(۱) بدھ کی فضیلت
۲۷۹۷۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ما من شیٔ بدیٔ یوم الاربعاء الاتم ۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا : جو چیز بدھ کے دن شروع کی جاتی وہ تمام کو پہونچتی ہے ۔
فتاوی رضویہ ۱۲/۱۶۰
(۲) شب برات کی فضیلت
۲۷۹۸۔ عن امیر المؤمنین علی ابن أبی طالب کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اذا کانت لیلۃ النصف من شعبان فقوموا لیلہا و صوموا نہارہا ، فان اللہ تعالی ینزل فیہا لغروب الشمس الی السماء الدینا فیقول : الا من مستغفر لی فاغفرلہ ،، الا مسترزق فارذقہ ، الا متبلی فاعافیہ ، الا کذا ، الا کذا حتی مطلع الفجر ۔
امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ سلم نے ارشاد فرمایا : جب شب برات آے تو دن کو روزہ رکھوا ور رات کو عبادت میں
مشغول رہو ۔ کہ اللہ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت سے ہی آسمان دنیاپر تجلی خاص فرماتا ہے
اور فرمان الہی ہوتا ہے : خبر دار کون ہے مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں خبردار ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اس کو رزق عطا فرمائوں ۔ خبر دار ہے کوئی بیمار صحت چاہنے والا کہ میں اس کو شفا بخشوں خبر دار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع