30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام محب طبری نے کہ حافظان حدیث و علمائے فقہ سے ہیں ذخائر العقبی میں فرمایا:۔
یہ حدیث اگر ثابت بھی ہو تو ابو طالب کے بارے میں اس کی تاویل وہ ہے جو صحیح حدیث میں آیا
کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت سے عذاب ہلکا ہو جائے گا ۔
ا مام سیوطی فرماتے ہیں:
خاص ابو طالب کے باب میں تاویل کی حاجت یہ ہوئی کہ ابو طالب نے زمانۂ اسلام پایا اور کفر پر اصرار رکھا بخلاف والدین کریمین اور برادر رضاعی کہ زمانۂ فترت میں گزرے ۔
اقول: یہاں تاویل بمعنی بیان مراد و معنی ہے جس طرح شرح معانی قرآن کو تاویل کہتے ہیں : کفار سے تخفیف عذاب بھی حضور سید الشافعین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اقسام شفاعت سے ہے ۔ شفاعت کبری کہ فتح باب حساب کے لئے ہے تمام جہاں کو شامل و عام ہے۔ امام نووی نے بآنکہ ابو طالب کو بالیقین کافر جانتے ہیں تبویب صحیح مسلم شریف میں یوں
لکھا ۔
باب شفاعۃ النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم لا بی طالب والتخفیف عنہ
بسببہ ۔
اما م بدر الدین زرکشی نے خادم میں ابن ماجہ سے نقل کیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
کی اقسام شفاعت سے وہ تخفیف عذاب ہے جو ابو لہب کو بروز دو شنبہ ملتی ہے ۔
لسرو رہ بولادتہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم واعتاقہ ثوبیۃ حین بشربہ و
انما ہی کرامۃ لہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
اس لئے کہ اس نے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے میلاد مبارک کی خوشی کی اور اس کا مژدہ سن کر ثویبہ کو آزاد کیا تھا ۔ یہ حضور ہی کا فضل ہے جس کے باعث اس نے تخفیف پائی
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
شرح مواہب علامہ زرقانی میں ہے ۔
بیشک صحاح میں ثابت ہے اور صادق و مصدوق صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خبر دی کہ
ابوطالب پر سب دوزخیوں سے کم عذاب ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع