دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

سے تھا کہ بلا واسطہ  مجھے  شرف کلام سے مشرف نہ فرمایا ۔ تم حضرت  موسی  علی نبینا  و علیہ الصلوۃ  والسلام  کے پاس جاؤ کہ  اللہ  تعالیٰ نے  انہیں شرف ہمکلامی سے مشرف فرمایا ، سب  لوگ حضرت موسی  کی خدمت میں حاضری دیں گے لیکن یہ ہی جواب پائیں گے کہ میں اس منصب پر نہیں تم حضرت عیسی  علی نبینا  و علیہ  الصلوۃ و التسلیم  کی بارگاہ میں  حاضری دو کہ وہ اللہ  تعالیٰ کی  طرف سے  کلمہ اور پاک روح ہیں ۔ لیکن  حضرت عیسی کی طرف  سے بھی وہی جواب ملے گا میں اس منصب کا حامل نہیں ، تم حضور احمد مجتبی  محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کی بارگاہ بے کس پناہ میں حاضری  دیکر اپنا مدعا بیان کرو حضور یہ فریاد سن کر کھڑے ہوںگے  اور آپکو  شفاعت  اور جنت کے دروازہ  کو کھولنے  کی اجازت  ملے گی ۔اس وقت   امانت اور صلہ رحمی  کو پل صراط کے داہنے اور بائیں  کھڑا  کر دیا جائے گا ، سب سے پہلا شخص  پل صراط سے اس طرح پار ہوگا  جیسے بجلی  کوند  کر    روپوش  ہو جاتی ہے ۔ راوی کہتے ہیں :  میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ  آپ پر قربان ہوں ، بجلی کی طرح کوئی چیز  گزر سکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا :  کیا تم نے بجلی کو نہیں  دیکھا ؟  وہ کیسی  تیزی سے گزر  جاتی ہے اور پل بھر میں  واپس  آ جاتی ہے۔پھر اس کے  بعد لوگ اس طرح گزریں گے جیسے ہوا ۔  پھر جیسے پرندہ اڑتا ہے۔ پھر جیسے آدمی دوڑتا ہے  ۔یہ سب  اپنے اپنے اعمال  کے مطابق   پل صراط  سے گزر جائیں گے ۔ اس وقت  نازک میں آپکے نبی کریم  رؤف ورحیم پل کے کنارے کھڑے رب سلم ، رب سلم ، کی دعا کرتے ہوں گے ،یہاں تک کہ  لوگوں کے اعمال نیک کا وزن گھٹتا  جائے گا  اور اب ایسے لوگ آنا شروع ہوںگے کہ انکو پل صراط پار کرنا دشوار ہوگا کہ گھسٹ کر پار ہوںگے ۔ پل کے دونوں طرف آنکڑے لٹکے ہوں گے جسکے  بارے میں  انہیں حکم ہوگا  اس کو  پکڑ  لینگے ۔ بعض زخمی  ہو کر نجات  پا  جائیں گے  لیکن  بعض الٹ پلٹ کر جہنم میں  گر جائیں گے ۔ اس حدیث کے راوی حضرت ابو ہریرہ بھی ہیں ۔

فرماتے ہیں: قسم ہے اس ذات کی  جسکے قبضہ میں  ابو ہریرہ کی جان ہے جہنم کی گہرائی  ستر برس کی

راہ ہے ۔ ۱۲م

(۶) جنتیوں میں خاندان کی رعایت ہوگی

۲۶۷۸۔  عن عبد االلہ  بن  عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال :  ہم ذریۃ  المؤمن 

یموتون  علی الاسلام ، فان کانت  منازل  آبا ئہم  ارفع  من منا زلہم  لحقوا

بآبائہم  ولم  ینقصوا  من  اعمالہم  التی  عملوا  شیئا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن