30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الصحیح لمسلم، با ب رؤیۃ المؤمنین فی الآخرۃ ، ۱/۱۰۰
فتح الباری للعسقلانی ۸/ ۶۲۴ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۶/۴۶
اتحاف السادۃ للزبیدی ، ۱۰/۵۲۴ ٭ کنز العمال للمتقی،۳۹۲۲۸، ۱۴/۴۵۳
الجامع الصغیر للسیوطی، ۱/۲۱۹ ٭ التفسیر لا بن کثیر، ۴/۱۱۵
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو جنتیں چاندی کی اور اس کے برتن اور جو کچھ ان میں ہے سب چاندی کا ہوگا ، اور دو جنتیں سونے کی مع سازو سامان ، یہ سب ہر جنتی کو ملے گا ۔اور جنت عدن میں رب عزوجل کا دیدار ہوگا ، ہاں ذات قدوس کبر یائی کے پردہ میں متجلی ہوگی ۔ ۱۲م
(۳) اہل جنت کے لئے تجلی ربانی کا نزول
۲۶۶۹۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : فاذا کان یوم الجمعۃ نزل تبارک وتعالیٰ عن علیین علی
کرسیہ ثم حف الکرسی بمنابر من نور وجاء النبیون حتی یجلسوا علیہا ۔ فتا وی رضویہ ۱۱/ ۲۵۴
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوگا تو رب تبارک و تعالیٰ کی تجلی خاص کا نزول کرسی پر ہوگا پھر کرسی کے ارد گرد نور کا منبر بچھا کر کرسی کو گھیر دیا جائیگا ۔ پھر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ السلام
کی تشریف آوری ہوگی اور ان منبروں پر تشریف فرما ہوںگے ۔۱۲م
(۴) اللہ تعالیٰ کی تجلی آسمانوں میں ہے
۲۶۷۰۔عن معاویۃ بن الحکم السلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال :بینا انااصلی مع رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذ عطس رجل من القوم فقلت : یرحمک اللہ ، فرمانی القوم بابصا رہم فقلت: واثکل امیاہ ماشانکم تنظرون
الی، فجعلوا یضربون باید یہم علی افخاذہم فلما رأیتہم یصمتو ننی لکنی سکت ، فلما صلی رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فبأبی ہو وامی مارأیت معلما قبلہ ولا بعدہ احسن تعلیمامنہ، فواللہ ما کہر نی ولا ضربنی ولاشتمنی،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع