30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کشف الخفا للعجلونی ۲/ ۲۵۲ ٭ الا مالی للشجری ، ۲/ ۲۴۲
۲۰۰۴۔ الدر المنثور للسیوطی ، ۱/ ۱۱۵ ٭ کنز العمال للمتقی ، ۱۷۳۱۳، ۶/۶۶۸
مسند الفردوس للدیلمی ، ۱/ ۲۹ ٭ الجامع الصغیر للسیوطی ، ۱/۱۶۹
اللہ علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں ۔ اور سب سے پہلے سیاہ خضاب کرنے والافرعون ۔
{۳} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
علامہ منادی اس حدیث کے نیچے لکھتے ہیں اسی لئے پہلا خضاب مستحب ہے اور دوسر ا
غیر جہاد میں حرام ۔
۲۰۰۵۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ مَثَّلَ بِالشَّعْرِ فَلَیْسَ لَہٗ عِنْدَ اللّٰہِ خَلاَقٌ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جو بالوں کی ہیئت بگاڑے اللہ کے یہاں اس کے لئے کچھ حصہ نہیں ۔
{۴} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
علماء فرماتے ہیں ہیئت بگاڑنا یہ کہ ڈاڑھی مونڈے یا سیاہ خضاب کرے۔
۲۰۰۶۔ عن واثلۃ بن الاسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : شَرُّ کُہُوْ لِکُمْ مَنْ تَشَبَّہَ بِشَبَابِکُمْ ۔
حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے ادھیڑوں میں سب سے بد تر وہ ہے جو جوانوں کی سی صورت
بنائے ۔
۲۰۰۷۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : نہی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم عن الخضاب بالسواد۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے سیاہ خضاب سے منع فرمایا ۔
فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع