30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المسند لا حمد بن حنبل، ۱/ ۲۰۶ ٭ المسند لا بی عوانہ ، ۱/۹۵
فتح الباری للعسقلانی، ۵/ ۳۸۲
تفویۃ الایمان میں لکھتا ہے کہ ۔
پیغمبر نے سب کو اپنی بیٹی تک کو کھول کر سنا دیا کہ قرابت کا حق ادا کرنا اسی چیز میںہو سکتا ہے کہ اپنے اختیار کی ہو ۔ سو یہ میرا مال موجود ہے اس میں مجھ کو کچھ بخل نہیں ، ’’ اللہ کے یہاں کا معاملہ میرے اختیار سے باہر ہے ، وہاں کسی کی حمایت نہیں کر سکتا اور کسی کا وکیل نہیں بن سکتا ، سو وہا ں کا معاملہ ہر کوئی اپنا اپنا درست کر لے اور دوزخ سے بچنے کی ہر کوئی
تدبیر کرے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ، اس کا رد بیلغ تو فقیر کی کتاب ، الا من والعلی ، میں
دیکھئے ۔ یہاں خاص اس لفظ پر بعض حدیثیں سنئے ۔
۲۶۵۹۔ عن عبد الرحمن بن أبی رافع رضی اللہ تعالی عنہ ان ام ہانی بنت أبی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہا خرجت متبرجۃ قدبدا قرطاہا فقال لہا عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ : اعلمی فان محمدا لا یغنی عنک شیئا ،
فجاء ت الی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فاخبر تہ فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ما بال اقوام یزعمون ان شفاعتی لا تنال اہل بیتی ،وان
شفاعی تنال حاء وحکم ۔
حضرت عبد الرحمن بن ابی رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی چچا زاد بہن کی بالیاں ایک بار ظاہر ہو گئیں ۔اس پر ان سے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تمہیں نہیں بچائیں گے ۔ وہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اورحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ واقعہ عرض کیا:حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا حال ہے ان لوگوں کا جو زعم کرتے ہیں کہ میری شفاعت میرے اہل بیت کو نہ پہونچے گی۔ بیشک میری
شفاعت تو ضرور قبیلہ حاء وحکم کو بھی شامل ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع