دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

مکان  مقام محمود ہوگا  اور پھر مقعد محمود  یعنی  عرش الہی  پر جلوس ۔

          اللہ تعالیٰ  کے کلام  مبارک  میں اس طرح  کے نظائر  کثیر ہیں  کہ بعض چیزوں  کے ذکر  پر اقتصا ر ہوتا ہے ۔ جیسے واقعۂ معراج میں صرف  مسجد حرام سے مسجد اقصی  تک کا سفر  مذکور  ہے

اور باقی  سے سکوت ۔ وغیرہ

                 نیز احادیث سے ثابت ہے کہ حضور شفیع الامم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  رب العزت  کے حضور  ایک ہفتہ  یا دو ہفتہ  کی مقدار طویل سجدہ کرینگے  پھر سر سجدہ  سے اٹھائینگے  ۔ تو اللہ تعالیٰ  نے اس وقت کے احوال  کا نام مقام محمود تو رکھا  لیکن مسجد محمود  نہ رکھا ۔  چنانچہ جب  سجود کی  نفی نہیں

سمجھی گئی تو قعود  و جلوس عرش  بریں کی نفی کیوں    مجھی جا  رہی ہے ۔

                 امام واحدی یہ بھی کہتے ہیں کہ،

         مثلا  جب  یہ کہا  جائے کہ باد شاہ  نے فلاں شخص کو  بھیجا  تو اس سے یہ ہی  سمجھا    جاتا ہے کہ  اس شخص  کو قوم کی مشکلات حل  کرنے کے لئے بھجا گیا ہے  نہ کہ  یہ مفہوم لیا  جائے کہ بادشاہ

نے اس کو  اپنے ساتھ بٹھالیا ۔

                امام زرقانی فرماتے ہیں

            یہ قول ومثال  مردود ہے ۔ کہ یہ ایک عادی چیز کی مثال انہوں نے دی  کیا اس  سے تخلف  جائز نہیں ۔ علاوہ  اس کے یہ بھی  ہیکہ آخرت کے احوال کو دنیا  کے احوال  پر قیاس  نہیں کیا

جا تا ۔

         اقول  و باللہ التوفیق: اللہ تعالیٰ  کا حضور رحمت  عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کو بھیجنا اس لئے ہوگا کہ  کہ سب اللہ  کے حضور  جمع ہو ں تاکہ ان کا حساب و کتاب ہو محض  کسی قوم کے پاس بھیجنا مراد نہیں ۔ تو ممکن  کہ بھیجنا  واپسی پر جلوس کے لئے ہے نہ کہ محض ارسال و بھیجنا  مقصود ہے ۔ ساتھ ہی  یہ با ت بھی پیش  نظر  رہے کہ بھیجنا جس طرح جلوس  کا غیر  ہے اسی طرح  اللہ تعالیٰ  کے حضور  قیام  کا بھی  مغائر  ہے ۔ تو  کیا اس  قیل و قال سے مقام  محمود کی نفی کے بھی در پے

ہو۔  ولکن الہوس  یا تی بالعجائب ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن