30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے حضرت نوح ! آپکو اللہ تعالیٰ نے زمین میں سب سے پہلے رسول بنا کر بھیجا ، اور آپکا نام شکر گزار بندہ رکھا ، اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کیجئے ، دیکھئے تو ہم کس حال کو پہونچ گئے ہیں ۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام بھی وہی جواب دینگے ،آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا ہے کہ ایسا نہ پہلے فرمایا تھا اور نہ بعد میں کبھی فرمائے گا ۔ میری ایک دعا تھی جو میں نے اپنی قوم کے لئے دنیا ہی میں کر لی ، اب مجھے اپنی فکر ہے ۔ اب مجھے خود اپنی فکر ہے ۔ تم سب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جاؤ۔ سب حیران و پریشان حضرت ابراہیم کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور عرض کریں گے : آپ اللہ تعالیٰ کے نبی اور اہل زمین میں اس کے خلیل بنا کر بھیجے گئے ۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کیجئے ، ہماری حالت تو ملاحظہ فرمائیے کہ ہم کس پریشانی میں مبتلا ہیں ،حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام بھی وہی جواب دینگے ، آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا ہے کہ نہ کبھی اس سے پہلے فرمایا تھا اور نہ آئندہ کبھی فرمائے گا ۔ اور اپنی تین لغزشوں کا تذکرہ فرمائیں گے اور کہیں گے : آج تو مجھے اپنی فکر ہے ، آج تو مجھے اپنی فکر ہے ۔ تم میرے علاوہ کسی کے پاس جاؤ یعنی حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے پا س۔ سب ٹھوکریں کھاتے حضرت موسی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور عرض کریں گے : اے حضرت موسی ! آپ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغام اور کلام سے لوگوں پر آپ کو فضیلت بخشی ، اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں کہ ہم اس رنج و غم سے خلاصی پائیں ہماری حالت کو دیکھیں کیسی خستہ ہو رہی ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام بھی وہی کہیں گے ، آج میرے رب نے ایسا غضب فرمایا ہے کہ نہ کبھی پہلے فرمایا تھا اور نہ اس کے بعد فرمائے گا ۔ میں نے دنیا میں ایک ایسے شخص کو قتل کر دیا تھا جس کا مجھے حکم نہ ملا تھا ، مجھے اپنی اس لغزش کی فکر دامنگیر ہے مجھے خود اپنی فکر ہے ، تم حضرت عیسی علیہ السلام کی خدمت میں جاؤ ۔ سب لوگ حضرت عیسی کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور عرض کریں گے اے حضرت عیسی ! آپ اللہ کے رسول ہیں آپ نے پالنے میں لوگوں سے کلام کیا ، آپ تو اللہ کا کلمہ ہیں کہ حضرت مریم کی طرف القا ہوا ، اور اللہ تعالی کی طرف سے پاک روح ہیں ، اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں ، دیکھئے تو سہی کہ ہماری کیسی بری حالت ہو رہی ہے ۔ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا جواب بھی وہی ہوگا کہ آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا ہے کہ نہ اس سے پہلے فرمایا تھا اور نہ بعد میں کبھی فرمائیگا ۔ کسی لغزش کا تذکرہ تو نہیں کریں گے لیکن یہ ضرور فرمائیں گے ۔ آج مجھے اپنی فکر ہے آج مجھے اپنی فکر ہے ۔ تم میرے علاوہ کسی دوسرے کے پاس جاؤ یعنی حضور احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضری دو ۔ حضور فرماتے ہیں : پھر وہ سب میرے پاس حاضر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع