دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

،وغفر  اللہ  لک  ما تقدم  من ذنبک  وما  تاخر ،  اشفع  لنا  الی ربک ،  الا تری ما نحن  فیہ ، الاتری ما قد  بلغنا ، فانطلق  فآتی  تحت العرش  فاقع ساجدا لربی  ثم یفتح  اللہ تعالیٰ  علی ویلہمنی  من محا مدہ وحسن  الثناء  علیہ شئیا لم  یفتحہ  لا حد  قبلی ، ثم  قال :یا  محمد  ارفع راسک ، سل  تعطہ اشفع تشفع ، فارفع راسی  فاقول :  یا رب امتی امتی ،فیقال : یا محمد ! ادخل  الجنۃ  من امتک  من  لا حساب  علیہ من باب الایمن من ابواب الجنۃ  وہم  شرکاء  الناس  فیما  سوی  ذلک  من الابواب۔ والذی نفس  محمد  بیدہ !  ان ما بین المصرا  عین  من مصا ریع  الجنۃ کما  بین 

مکۃ  وہجر او کما  بین مکۃ  وبصری ۔                                                                                       فتاوی رضویہ  ۱۱/ ۱۳۶              

             حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک دن  دست  کا گوشت  پیش ہوا ، چونکہ  حضور  کو یہ حصۂ گوشت پسند تھا  لہذا آ  پنے اگلے  دندان  مبارک  سے اس کو  تناول فرمانا شروع کیا اس کے   بعد ارشاد فرمایا: میں قیامت کے دن  لوگوں کا سردار  ہونگا ، اور  جانتے ہو  کہ کیوں  ایسا ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ  قیامت کے دن تمام  اولین و آخرین  کو ایک  وسیع  اور ہموار  میدان  میں  جمع فرمائے گا  کہ جس  میں  پکارنے والے کی آواز سب کو پہونچے گی  اور  دیکھنے والا سب کو دیکھ سکے گا سورج نہا یت قریب ہوگا  ،لوگوں  پر ایسی  مصیبت  اور پریشانی ٹوٹ پڑیگی کہ اس کو  برداشت کرنے کی  نہ طاقت ہوگی اور نہ اس کو  سہ سکیں گے ۔ چنانچہ  آپس میں ایک  دوسرے  سے کہیںگے ، کیا  تم  اپنا حال نہیں دیکھ رہے ، کیا تم   بارگاہ  رب العزت  میں اپنا شفیع  بنانے کے لئے غور نہیں  کرتے ،  چنانچہ طے یہ ہوگا  کہ  چلو  حضرت آدم  علیہ الصلوۃ و السلام  کی خدمت  میں چل کر  اپنا مدعا بیان کریں ،لہذا  آپکی خدمت میں حاضر ہوںگے  اور عرض کرینگے : اے  حضرت آدم! آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں ، اللہ تعالی  نے اپنے دست قدرت سے  آپکو پیدا فرمایا اور اپنی طرف سے آپکے جسم  اقدس  میں روح  ڈالی ،  پھر ملائکہ  سے  آپ کو سجدہ  کرایا ، آپ اپنے رب کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کریں ،  ملاحظہ  فرمائیں کہ ہماری  کیا حالت ہے  حضرت آدم علیہ الصلوۃ  والسلام  فرمائیں گے :  آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا  ہے کہ ایسا غضب  نہ اس سے پہلے فرمایا تھا اور نہ بعد میں فرمائیگا  ۔ مجھے خداوند  قدوس  نے درخت گندم   سے کچھ کھانے کو منع فرمایا تھا  لیکن  میں  اس سے نہ بچ سکا ،  مجھے آج خود  اپنی فکر ہے ،  مجھے    آج خود  اپنی فکر ہے ۔ تم  کسی دوسرے کے پا س جاؤ  یعنی حضرت نوح علیہ لصلوۃ و السلام   کے پاس ۔  سب حضرت نوح  کی بارگاہ میں  حاضر ہوں گے  اور عرض کریں گے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن