30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۶۴۰۔ الکامل لا بن عدی، ٭
۲۶۴۱۔ الجامع للترمزی، باب ذکر الشفاعۃ ۳/ ۶۶
السنن لا بی داؤد، باب فی الشفاعۃ ، ۲/ ۶۵۲
المسند لا حمد بن حنبل، ۳/۲۱۳ ٭ السنن الکبری للبیہقی ، ۸/ ۱۷
الترغیب والترہیب للمنذری ۴/۴۴۶ ٭ کنز العمال للمتقی ،۳۹۰۵۵، ۱۴/۳۹۸
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری شفاعت میری امت میںان کے لئے ہے جو کبیرہ گناہ والے
ہیں ۔
۲۶۴۲۔ عنأبی الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : شفاعتی لاہل الذنوب من امتی قلت و ان زنی و ان سرق ، قال: و ان
زنی و ان سرق علی رغم انف أبی الدرداء ۔
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری شفاعت میرے گنہگار امتیوں کے لئے ہے ، حضر ت ابو درداء کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : اگر چہ زانی ہو اگرچہ چور ہو فرمایااگر چہ زانی ہو اگرچہ چو ر ہو بر خلاف خواہش
ابو درداء کے ۔ فتاوی رضویہ ۱۱/۱۳۷
(۳) حضور سب سے پہلے شفاعت فرمائیں گے
۲۶۴۳۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ا: انا اول شفیع فی الجنۃ لم یصدق نبی من الانبیاء ما صدقت ، و ان من الانبیاء ما یصقہ من امتہ الارجل واحد ۔ تجلی الیقین ص ۱۲۸
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں سب سے پہلے شفاعت کرکے جنت میں لیاجائونگا ، انبیائے سابقین کی بہ نسبت مجھ پر زیاہ لوگ ایمان لائے ، بعض نبی تو وہ بھی ہیں جن پر ایمان لانے والا
صرف ایک ہی شخص ہوگا ۔ ۱۲م
(۴) شفاعت کبری کی تفصیل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع