30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا اقرار کیاتھا اور کیسے عہد و پیمان کئے تھے ۔ کیا تو نے نہ کہا تھا کہ اب اس کے علاو ہ نہ مانگونگا ۔ خرأبی ہو تیرے لئے اے ابن آدم ! کتنا غدار ہے تو ۔وہ عرض کریگا الہی ! میں تیری مخلوق میں بد نصیب نہیں بننا چاہتا ۔ وہ اسی طرح اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے گا اور فرمائے گا ۔ جنت میں داخل ہو جا ۔ جب وہ شخص جنت میں داخل ہوگا تو اللہ تعالی اس سے فرمائے گا: اب تو خواہش کر ، اور اپنے رب سے مانگ، وہ مانگتا رہے اور جو مانگے گا ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب اس کی تمام خواہش پور ی ہو جائیگی تو فرمائے گا ۔ جا تجھے یہ تما م نعمتیں دی گئیں اور ان کے برابر اور ساتھ میں دی جاتی ہیں۔حضرت ابوسعید خدری
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ہے اس کی خواہش کے ساتھ دس گنی نعمتیں اس کو اور دی
جائیںگی ۔ ۱۲م
۴۔ شفاعت
(۱)شفاعت کا ثبوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع