دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

کے جو سعدان کے کانٹوں کی طرح ہیں ۔ فرمایا : کیا تم نے سعدان کے کانٹے دیکھے ہیں : عرض کیا : ہاں یا رسول ا للہ!فرمایا : وہ بالکل اسی طرح ہوںگے البتہ ان کی  مقدار اللہ عزوجل بہتر جانتا ہے ۔ لوگوں کو وہ آنکڑے  دوزخ میں کھینچ  لیں گے  بعض اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے ہلاک  ہوںگے اور بعض گزر کر نجات پاجائیں گے ۔  جب اللہ تعالیٰ لوگوں کا فیصلہ فرمادیگا اور اپنی رحمت سے لوگوں  کو دوزخ سے نکالنا چاہے گا تو فرشتوں کو حکم دے گا کہ جو  مشرک نہیں انکو دوزخ سے نکالو کہ وہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ  پڑھنے والے تھے ۔ فرشتے انکو ان کے سجدوں کے نشانوں  سے پہچان لیں گے کہ آگ انسان کے جسم کو تو کھائے گی لیکن آثار سجدہ محفوظ رہیں گے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے آگ کو ان پر حرام فرمادیا ہے کہ ان مقامات کو کھائے ۔ چنانچہ انکو دوزخ سے نکالا جائے گا لیکن وہ جل کر کوئلہ ہو چکے ہوںگے ۔ ان کو آب حیات میں غسل دیا جائے گا تو ان کے جسم اس طرح نشو و نماپائیں گے  جیسے سیلاب کی کانپ میں تیزی سے دانہ اگتا اور بڑھتا ہے ۔ پھراسی طرح سب کو نکال لیا جائے گا صرف ایک شخص باقی رہے گا جس  کا منہ دوزخ کی طرف ہوگا یہ شخص عرض کرے گا :اے میرے رب ! میر ا منہ دوزخ کی طرف سے پھیردے کہ اس کی بو اذیت ناک ہے اور اس کی  تیزی نے مجھے جلا ڈالا ۔ اسی طرح خدا وند قدوس سے دعا کر تا رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اگر میں یہ تیرا سوال پورا کردوں  توتو اس کے  علاوہ کچھ اور تو نہ مانگے گا ،  وہ عرض کرے گا : نہیں ، میں پھر کچھ نہیں مانگوںگا ۔ اللہ تعالیٰ جو جو عہد و پیمان اس سے لینا  چاہے گا و ہ ان سب کا اقرار کرے گا ۔ جب جنت کی طرف اس کا منہ ہوگا ایک مدت تک جب  تک اللہ عزوجل چاہے وہ خاموشی سے دیکھتا رہے گا ۔ پھر عرض کریگا : اے میرے رب ! مجھے جنت کے دروازے تک پہونچا دے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تو نے اس  سے پہلے قول و اقرار اور عہد و پیما ن نہیں کئے تھے کہ اس کے علاوہ اور کچھ نہ مانگونگا ۔ خرابی ہو اے ابن آدم ، تو  کتنا عہد شکن ہے ۔ وہ کہے گا اے رب ْ پھر اسی طرح دعا کرتا رہے گا ۔ یہاں تک کہ رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا : اچھا اگر میں تیرا یہ سوا ل بھی پورا کردوں تو تو پھر اس کے  بعد تو نہ مانگے گا ، عرض کریگا : تیری عزت کی قسم ! اس کے  علاوہ کچھ نہ  مانگونگا اور اس مرتبہ بھی جو اللہ تعالیٰ چاہے گا عہد و پیمان کریگا ۔ آخر کار اللہ عزوجل اس کو جنت کے دروازے تک پہونچا دیگا جب وہاں کھڑا ہوگا تو ساری جنت اس کے  سامنے ہوگی ، اور اس میں جو کچھ نعمت ، فرحت اور خوشی اور مسرت ہوگی وہ سب دیکھے گا ۔ ایک حد تک جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا یہ خاموشی سے انکودیکھتا رہے گا ۔ اس کے  بعد عرض کریگا : اے میرے رب! مجھے  جنت کے اند ر پہونچا دے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تو نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن