30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذکر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال : فیأمر الدجال بہ فیشج فیقول : خذوہ و شجوہ فیوسع ظہرہ و بطنہ ضربا ، قال : فیقول : اما تومن بی قال :فیقول : انت المسیح الکذاب ، قال فیؤمر بہ فیؤشر بالمئشار من مفرقۃ حتی یفرق بین رجلیہ قال ثم یمشی الدجال بین القطعتین ثم یقول لہ : قم، فیستوی قائما ، قال :ثم یقول لہ أ تومن بی ؟ فیقول ما ازددت فیک الا بصیرۃ ، قال : ثم یقول : یا ایہا الناس ! انہ لا یفعل بعد ی باحد من الناس ، قال : فیاخذہ الدجال لیذبح فیجعل ما بین رقبتہ الی ترقوتہ نحاسا فلا یستطیع الیہ سبیلا ، قال : فیأخذ بیدیہ و رجلیہ فیقذف بہ فیحسب الناس ، انما قذفہ الی النار و انما القی فی الجنۃ ، فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : ہذا اعظم الناس شہادۃ عند رب العالمین ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب دجال نکلے گا تو اس کی طرف ایک مرد مومن جائے گا ، راستہ میں اسے دجال کے کچھ مسلح لوگ ملیں گے جو اس سے کہیں گے : کہاں کا ارادہ ہے ؟ وہ کہے گا : میں اس شخص کے پاس جارہاہوں جو ظاہر ہواہے ، وہ کہیں گے:کیا تو ہمارے رب پر ایمان نہیں لایا؟ و ہ کہے گا :ہمارا رب پوشید ہ نہیں ۔ وہ لوگ کہیں گے اس کو قتل کردو ، اس پر بعض دوسرے بول اٹھیںگے : کیا تمہارے رب نے بغیر اجازت قتل سے منع نہیں کیا : چنانچہ یہ لوگ اس کو لیکر دجال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۶۲۷۔ الصحیح لمسلم، باب ذکر الدجال ، ۲/ ۴۰۲
کے پاس پہونچیں گے، یہ مرد مومن جب اس کو دیکھے گا تو بے ساختہ پکار اٹھیگا ، اے لوگو! یہ وہ دجال ہے جس کا تذکرہ پہلے حضور نے فرمادیا ہے ۔ یہ سن کر دجال حکم دیگا : اس کو پکڑو اور اس کا سر پھوڑ دو اور پیٹ اور پیٹھ پر سخت ضربیں لگائو۔ پھر اس مرد مومن سے کہے گا کیا تو مجھ پر ایمان نہیں لایا ؟ وہ کہے گا : تو مسیح کذاب ہے ۔ پھر حکم دیگا کہ اس کو آرے سے چیرا جائے ، لہذا سر سے پائو ں تک چیرا جائے گا اور دو ٹکڑے کر دیا جائے گا ۔ دجال دونوں ٹکڑوں کے درمیان کھڑے ہو کر کہے گا: اٹھ کھڑا ہو، وہ شخص زندہ ہو کر سیدھا کھڑا ہو جائے گا ، پھر دجال پوچھے گا کیا مجھ پر ایمان لایا ؟ وہ کہے گا : اب تو مجھے اور زیادہ یقین ہوگیا کہ تو دجال ہے ۔ پھر لوگوں سے کہے گا : اے لوگو! یہ دجال اب میرے سوا کسی کے ساتھ یہ کام نہیں کر سکے گا ، دجال یہ سن کر اس کو پکڑ کر ذبح کرنا چاہے گا لیکن اس کے گلے سے ہنسلی تک تانبے کی ہوجائے گی اور وہ ذبح نہیں کر سکے گا لہذا اس کو اپنی آگ میں ڈال دیگا ۔ لوگ سمجھیں گے وہ آگ میں ڈالدیا گیا حالانکہ وہ جنت ہوگی ۔ حضور اقد س صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع