30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو ان کا کیا حال ہوگا؟ عرض کرتے ہیں :ـ اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو تیری بہت زیادہ عبادت کریں ، بہت زیادہ بزرگی بیان کریں ، اور بہت زیاہ پاکی بولیں ۔ پھر فرماتا ہے : و ہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں ؟ عرض کرتے ہیں وہ تجھ سے تیری جنت مانگتے ہیں ۔ فرماتا ہے : کیا انہوں نے جنت کا دیدار کیا ہے ؟ عرض کرتے ہیں: اے رب خدا کی قسم ! اس کو تو نہیں دیکھا ، فرماتا ہے : اگر وہ اسے دیکھ لیں تو کیا حال ہوگا ؟ عرض کرتے ہیں : اگر وہ اسے دیکھ لیں تو اس کی نہایت حرص ، بہت زیادہ طلب اور بہت کچھ رغبت کریں ۔ پھر فرماتا ہے : وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں ؟ عرض کرتے ہیںدوزخ سے ، فرماتاہے : کیا انہوں نے اس کو ملاحظہ کیا ہے ؟ عرض کرتے ہیں : خدا کی قسم ! اسے نہیں دیکھا ۔ فرماتا ہے : اگر اسے دیکھ لیں تو ان کی حالت کیا ہوگی ؟ عرض کرتے ہیں : اگر اسے دیکھ لیں تو اس سے بھاگیں اور نہایت خوفزدہ ہوں ۔ فرماتا ہے گواہ رہنا میں نے انہیں بخش دیا ۔ یہ سن کر کچھ فرشتے عرض کرتے ہیں : ان میں فلاں شخص تو اپنی کسی ذاتی غرض کے تحت آیا تھا فرماتا ہے ۔ وہ ان ذاکرین
و سامعین کا ہم نشین تھا اور ذاکرین کا ہم نشین بھی محروم نہیں رہتا ۔ ۱۲م
۲۵۷۲۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان للہ تبارک و تعالیٰ ملائکۃ سیارۃ فضلاً یبتغون مجالس الذکر ، فاذا وجدوا مجلسا فیہ ذکر قعدوا معہم و حف بعضہم بعضا باجنحتہم حتی ملؤا مأبینہم و بین السماء الدنیا ، فاذا تفرقوا عرجوا و صعدوا الی السماء قال : فسألہم اللہ عزوجل و ہو اعلم بہم من این جئتم ، فیقولون جئنا من عبادلک فی الارض یسبحونک و یکبرونک و یہللونک و و یحمدونک ویسئلونک ، قال : و ما ذا یسئلوننی ؟ قالوا: یسئلونک جنتک ، قال : وہل رأوا جنتی ؟ قالو؛ لا ای رب ! قال : فکیف لو رأواجنتی ؟ قالوا : و یستجیرونک ، قال : و مما یستجیرونی ، قالوا :من نارک یا رب ! قال : و ہل رأواناری ؟ قالوا: لا ،۔ قال : فکیف لو رأواناری ، قالوا : و یستغفرونک ، قال : فیقول : قد غفرت لہم و اعطیتہم ما سئالوا ، و اجرتہم مما استجاروا ، قال :یقولون : رب ! فیہم فلان عبد خطاء ؟ انما مر فجلس معہم ، قال
فیقول:و لہ غفرت ، ہم القوم لا یشقٰی بہم جلیسہم ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ کے فرشتوں کی ایک جماعت ایسی ہے جو ذکر خدا و رسول کی مجالس کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں ، جب انکو کہیں ذکر کی مجلس ملجاتی ہے تو وہاں شریک ہو جاتے ہیں اور اپنے پروں سے بعض بعض کو ڈھانپ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع