30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔ توگناہ کر رہا ہے اور سر سے پائوں تک صحت و عافیت ، بلائوں سے حفاظت ، کھانا ہضم ، فضلات کا دفع ، خون کی روانی ، اعضا میں طاقت ، آنکھوں میں روشنی ، بے حساب کرم ، بے مانگے بے چاہے تجھ پر اتر رہے ہیں ، پھر اگر تیری بعض خواہشیں عطا نہ ہوں تو تو کس منہ سے شکایت کرتا ہے ۔ تو کیا جانے کہ تیرے لئے بھلائی کاہے میں ہے ۔ تو کیا جانے کہ کیسی سخت بلا آنیوالی تھی کہ اس دعا نے دفع کی۔ تو کیا جانے کہ اس دعا کے عو ض کیسا ثواب تیرے لئے ذخیر ہ ہو رہا ہے ۔ اس کا وعدہ سچا ہے ۔ ہاں بے اعتقادی آئی تو یقین جا ن کہ
مارا گیا ، اور ابلیس لعین نے تجھے اپنا سا کر لیا و العیاذ با للہ سبحانہ و تعالیٰ ۔
اے ذلیل خاک ،اے آب ناپاک! اپنا منہ دیکھ اور اس عظیم شرف کو غور کر ۔ کہ اپنی بارگاہ میں حاضر ہونے ، اپنا پا ک متعالی نام لینے، اپنی طرف منہ کرنے او ر اپنے پکارنے کی تجھے اجازت دیتے ہیں ، لاکھوں مرادیں اس فضل عظیم پر نثار ، او بے صبرے ! ذر بھیک مانگنا سیکھ ، اس آستانۂ رفیع کی خاک پر لوٹ جا اور لپٹا رہ اور ٹکٹکی بندھی رکھ کہ اب دیتے ہیں ، اب دیتے ہیں۔ بلکہ اسے پکارنے ، اس سے مناجات کرنے کی لذت میں ایسا ڈوب جا کہ ارادہ و مراد کچھ
یا دنہ رہے ، یقین جان کہ اس دروازے سے محروم ہر گز نہ پھرے گا ۔ کہ
ع ، من دق باب الکریم انفتح ٭ و باللہ التوفیق
ذیل المدعا ص ۳۶
(۷) راحت میں دعا کرنا مصائب میں دعا کی قبولیت کی نشانی ہے
۲۵۵۰۔ عن أبی ہریرۃرضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : من سر ہا ان یستجیب اللہ لہ عند الشدائد و الکرب فلیکثر الدعا
فی الرخا ء ۔
حضر ت ابو ہریر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کو یہ پسند ہو کہ مشکلات کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے تو اس کو
چاہیئے کہ آسائش کے وقت دعا کی کثرت کرے ۔ ذیل المدعا ص ۳۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع