30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زمین پر اتارے گئے ، اسی دن ان کی توبہ قبول ہوئی اسی دن ان کا وصال ہوا ، اسی دن قیامت قائم ہوگی زمین پر چلنے والا ہر جانور جمعہ کے دن صبح ہی سے قیامت آنے سے خوفزدہ رہتا ہے مگر جن و انس ۔ اور اسی دن میں ایک ایسی ساعت ہے کہ مسلمان بندہ بحالت نماز جب دعا کرتا ہے تو قبول ہوتی ہے ۔ حضرت کعب نے فرمایا : یہ ہر سال میں فقط ایک دن ہے میں نے کہا : بلکہ ہر جمعہ میں ایک ساعت ہے۔ حضرت کعب نے جب دوبارہ تورات پڑھی تو بولے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے
سچ فرمایا ۔ ۱۲م
۲۵۱۸۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : فی الجمعہ ساعۃ لا یوا فقہا عبد یستغفر اللہ الا غفر لہ ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمعہ میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اس میں کوئی بندہ استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ
اس کی مغفرت فرمادیتا ہے ۔ ۱۲م
{۱} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم
اجمعین کا اس بات پر اجماع ہے کہ قبولیت دعا کی ساعت روز جمعہ کی پچھلی ساعت ہے ۔
ساعت جمعہ کے بار ے میں اگرچہ اقوال علماء چالیس سے متجاوز ہوئے مگر قوی و راجح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۵۱۸۔ الجامع الصغیر للسیوطی ، ۲/۳۶۶
و مختار اکابر محققین و جماعت کثیرہ ائمہ دین دو قول ہیں ۔
ایک وہ جس کی طرف حضرت والد ماجد قدس سرہ نے ارشاد فرمایا: یعنی ساعت اخیرہ روز جمعہ غروب آفتاب سے کچھ ہی پہلے ایک لطیف وقت ۔ اشباہ میں فرمایا : ہمارا یہ ہی مذہب ہے
عامئہ مشائخ حنفیہ اسی طرف گئے ۔
یونہی تاتار خانیہ میں اسے ہمارے مشائخ کرام کا مسلک ٹھہرا یا ۔ اور یہ ہی مذہب ہے عالم الکتأبین سیدنا حضرت عبد اللہ بن سلام ، سیدنا حضرت کعب احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا ۔ اور اسی طرف رجوع فرمایا سیدنا حضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع