30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
التفسیر للطبری، ۸/ ۱۴۷ ٭ التفسیر للقرطبی، ۷/ ۲۲۴
التحاف السادۃ للزبیدی، ۶/ ۱۸ ٭ المصنف لا بن أبی شیبۃ ، ۲/۴۸۸
التفسیر لا بن کثیر ، ۱/۳۱۳ ٭
اللہ تعالی علیہ وسلم فی سفر فکنا اذا علونا کبر نا فقال النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : ایہا الناس ! اربعو ا علی انفسکم فانکم لا تدعون اصم و لاغائبا ، و لکن
تدعون سمیعا بصیرا ۔
حضرت ابو موسی اشعر ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضور نبی کریم صلی
اللہ تعالی علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں جارہے تھے جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو نعرئہ تکبیر بلند کرتے ۔ حضور نے ارشاد فرمایا : اے لوگو! اپنے اوپر رحم کرو، تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں
پکار رہے ہو۔ تم تو سننے والے خدا کو ندا کر رہے ہو ۔ ۱۲م فتاوی رضویہ ۴/۶۵۵
(۴)دعا سے قبل درود پاک پڑھو
۲۴۹۳۔عن زید بن خارجۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالی علیہ وسلم : صلوا علی واجتہدوا فی الدعا۔
حضرت زید بن خارجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھ پر درود بھیجو اور دعا میں خوب کوشش کرو ۔ ۱۲م
۲۴۹۴۔ عن امیر المؤمنین علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : الدعاء محجوب عن اللہ تعالی حتی یصلی علی محمد و اہل بیتہ۔
امیر المؤمنین حضرت علی مرتضی کرم اللہ تعالیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دعا اللہ تعالیٰ سے حجاب میں ہے جب تک
محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور ان کے اہل بیتپر درود نہ بھیجی جائے ۔
{۲} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اے عزیز ! دعا طاہر ہے اور درود شہپر ،طائر بے پر کیا اڑ سکتا ہے ۔
ذیل المدعا ص ۱۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع