30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے ۔
دوسری معلق شبیہ بالمبرم کہ علم الہی میں تو معلو م ہے مگر لوح محوو اثبات و دفاتر ملائکہ میں اس کی تعلیق مذکور نہیں ، وہ ان ملائکہ اور عام اولیاء کے علم میں مبرم ہوتی ہے ۔ مگر خواص عباد اللہ جنہیں امتیاز خاص ہے بالہام ر بانی بلکہ برویت مقام ارفع حضرت مخدع اس کی تعلیق باطنی پر مطلع ہوتے ہیں اور اس کے دفع میں دعا کا اذن پاتے ہیں ۔ اور یہ عام مومنین جنہیں الواح وصحائف پر اطلاع نہیں حسب عادت دعا کرتے ہیں اور وہ بوجہ اس تعلیق کے جو علم الہی میں تھی مندفع ہوجاتی ہے ، یہ وہ قضائے مبرم ہے جو صلاح رد ہے اور ا سی کی نسبت حضور غوثیت کا ارشاد امجد، و لہذا فرماتے ہیں : تمام اولیاء مقام قدر پر پہونچ کررک جاتے ہیں سوا میرے کہ جب میں وہاں پہونچا تو میرے لئے اس میں ایک روزن کھولا گیا جس میں داخل ہو کر نزعت اقدار الحق بالحق للحق تقدیرات حق سے حق کے ساتھ حق کے لئے منازعت کی ۔ مردوہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۸۵۔ تاریخ دمشق لا بن عساکر ۶/ ۲۴۱ ، ٭ کنز العمال للمتقی ،۔۳۱۱۹، ۲/۶۳
ہے جو منازعت کرے نہ وہ کہ تسلیم ۔
ذیل المدعا ص۱۲۷
یہاں تیسری قسم بھی ہے جس کی صراحت صدر الشریعہ نے یوں فرمائی ہے ۔ ۱۲م
تیسری مبرم حقیقی کہ علم الہی میں کسی شیٔ پر معلق نہیں ، اس کی تبدیلی نا ممکن ہے ، اکابر محبوبان خدا اگر اتفاقا اس بارے میں کچھ عرض کرتے ہیں تو انہیں اس خیال سے واپس فرمادیا
جاتا ہے ۔ بہار شریعت اول
نظیر اس کی احکام ظاہر یہ شرعیہ ہیں ۔ وہ بھی تین طرح آتے ہیں ۔ ایک معلق ظاہر
التعلیق کہ حکم کے ساتھ ہی بیان فرما دیا کہ ہمیشہ کو نہیں ایک مدت خاص کے لئے ہے ۔
کقولہ تعالیٰ : حتی یتوفہن الموت او یجعل اللہ لہن سبیلا ۔
دوسرے وہ کہ علم الہی میں تو ان کے لئے ایک مدت ہے مگر بیان نہ فرمائی گئی ، جب وہ مدت ختم کوہوئی اور دوسرا حکم آتا ہے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ حکم اول بدل گیا حالانکہ ہر گز نہ بدلا ۔ لا تبدیل لکلمات اللہ ۔ بلکہ اس کی مدت یہیں تک تھی گو ہمیں خبر نہ تھی ۔ و لہذا ہمارے علماء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع