30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر انصاف کیجئے !تو کسی شخص کا یہ کہنا کہ میں نے توبہ کر لی ہے اور اس مجمع میں توبہ نہ کرنا خود بھی اسی خود داری و استنکاف کی خبر دے رہا ہے ۔ ورنہ کسی شخص کا توبہ کا قصہ پیش کرنا ، گواہوں کے نام گنانا ، ان سے تحقیقات پر موقوف رکھنا یہ جھگڑا آسان تھا یا مسلمانوں کے سامنے یہ دو حرف کہہ لینا کہ الہی میں نے اپنے ان ناپاک اقوا ل سے توبہ کی ، پھر یہاں ایک نکتہ اور ہے ۔
اس کے ساتھ بندوںکیلئے معاملے تین قسم ہیں ۔
ایک یہ،کہ گناہ کی سزا اس کو دی جائے اس پر یہاں قدرت کہاں ۔ یعنی قتل و تعزیز و غیرہ
کی ۔
دوسرے یہ کہ اس کے ارتباط و اختلاط سے تحفظ و تحرز کیا جائے کہ بد مذہب کا ضرر سخت
متعدی ہوتا ہے ۔
تیسرے یہ کہ اس کی تعظیم و تکریم مثل قبول شہادت و اقتدائے نماز و غیرہ سے احتراز
کریں ۔
فاسق و بد مذہب کے اظہار توبہ کرنے سے قسم اول تو فورا موقوف ہو جاتی ہے الا فی بعض صور مستثنیات مذکورۃ فی الدر وغیرہ مگر دو قسم باقی ہنوز باقی رہتی ہیں یہاں تک کہ اس کی صلاح حال ظاہر ہو اور مسلمانوں کو اس کے صدق توبہ پر اطمینان حاصل ہو ۔ اس لئے کہ بہت عیار اپنے بچائو اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کیلے زبانی توبہ کر لیتے ہیں اور قلب میں وہی
فساد بھر ا ہوتا ہے ۔
عراق میں ایک شخص صبیغ بن عسل تمیمی کے سر میں کچھ خیالات بد مذہبی گھومنے لگے ۔ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حضور عرضی حاضر کی گئی ، طلبی کا حکم صادر فرمایا ، وہ حاضر ہو ۔ امیر المؤمنین نے کھجور کی شاخیں جمع کر رکھی تھیں ۔ اس کو سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا ۔ فرمایا تو کون ہے ؟ کہا: کہ میں عبد اللہ صبیغ ہوں ، فرمایا : اور میں عبد اللہ عمر ہوں اور ان شاخوں سے مارنا شروع کیا کہ خون بہنے لگا ۔ پھر قید خانے بھیج دیا ، جب زخم اچھے ہوئے پھر بلایا اور ویسا ہی مارا پھر قید کر دیا ، سہ بارہ پھر ایسا ہی کیا یہاں تک کہ وہ بولا : امیر المؤمنین ! واللہ اب وہ ہوا میرے سر سے نکل گئی ، امیر المؤمنین نے اسے حاکم یمن حضرت ابو موسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع