30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲۵) مشرک ماں باپ سے بھی حسن سلوک سے پیش آئو
۲۳۷۸۔ عن اسماء بنت الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ قالت: قدمت علی امی و ہی مشرکۃ فی عہد قریش اذعا ہد ہم ، فاستفتیت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قلت : قدمت علی امی و ہی راغبۃ ا فاصل امی ؟ قال :نعم ، صل
امک۔
حضرت اسماء بنت امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میری ماں کہ مشرکہ تھی اس زمانہ میں کہ کافروں سے معاہدہ تھا میرے پاس آئی ۔ میں نے حضو ر اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فتوی پوچھاکہ میری ماں طمع لیکر میرے پاس آئی
ہے ، کیا میں اپنی ماں سے کچھ نیک سلوک کروں ؟ فرمایا : ہاں ، اپنی ماں سے نیک سلوک کرو ۔ المحجۃ المؤتمنہ ص ۲۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع