30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشکوۃ المصابیح للتبریزی، ۴۴۶۶ ٭
۲۳۰۳۔ السنن لا بی داؤد ، باب فی الخضاب للنساء ، ۲/ ۵۷۴
المسند لا حمد بن حنبل، ۶/ ۲۶۲ ٭ السنن الکبری للبیہقی ، ۷/ ۷۶
تلخیص الحبیر لا بن حجر ، ۲/ ۲۶۲ ٭ مشکوۃ المصابیح للتبریزی ، ۴۴۶۷
من وراء ستر بیدہا کتاب الی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقبض النبی
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بیدہ فقال : ما ادری ایدرجل ام ید امرأۃ ، قالت : بل
یدامرأۃ ، قال : لو کنت امرأۃ لغیرت اظفارہا بالحناء ۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پردہ کے پیچھے سے اشارہ کیا اس کے ہاتھ میں حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے ایک خط تھا ، حضور نے اس ہاتھ کو پکڑا اور فرمایا : میں نہیں جانتا کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا ،
بولیں : عورت کا ہاتھ ہے ۔ فرمایا : اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ہاتھوں کو مہندی سے رنگتی ۔
۲۳۰۴۔عن امرأۃ صلت القبلتین مع رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قالت: دخلت علی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال : اختضبی ! تترک احداکن الخضاب حتی تکون یدہا کیدالرجل ، فما ترکت الخضا ب و انہا
لابنۃ ثمانین ۔
ایک بی بی رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ دو نوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی فرماتی ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خد مت میں حاضر ہوئی تو حضور نے فرمایا : مہندی لگائو ، تم میں بعض عورتیں مہندی نہیں لگاتیں کہ ان کے ہاتھ ایسے معلوم ہوتے ہیں جیسے مرود ں کے ہاتھ ، پھر انہوں نے مہندی لگانا نہیں چھوڑی یہاں
تک کہ ان کی عمر اسی سال کی ہوگئی تھی ۔ فتاوی رضویہ دوم ۹/۱۴۹
(۲) عورت اور پردہ
۲۳۰۵۔ عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : المرأ ۃعورۃ ، اقرب ما تکون الی اللہ تعالیٰ فی قعر بیتہا ، فاذا خرجت استشرفہا الشیطان و کان عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما یقوم یحصب النساء یوم الجمعۃ یخرجہن من
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع