30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۰۔ ظالم و مظلوم
(۱) ظلم و تعدی نہ کرو
۲۲۵۹۔ عن أبی موسی الا شعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لا یبغی علی الناس الا ولد بغی ،والا من فیہ عرق منہ۔
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا : لوگوں پر ظلم و تعدی نہ کریگا مگر حرامی ، یا وہ جس میں کوئی رگ ولادت
زنا کی ہو۔ فتاوی رضویہ ،حصہ دوم ،۹
(۲) ظلم قیامت میں اندھیریوں کا سبب ہوگا
۲۲۶۰۔عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : الظلم ظلمات یوم القیامۃ ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا : ظلم قیامت کے دن اندھیریوں کا سبب ہوگا۔ ۱۲م
فتاوی رضویہ ۷/۴۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع