30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دربارۂ شطرنج تو خود روایات وجوہ عدیدہ پر ہیں ، مگر ناصحان امت نے نظر بعصر یہ ہی فرمایا : کہ اس کی اباحت میں امت مرحومہ اور خود دین اسلام پر شیطان کو مدد دینا ہے ، لہذا مطلقاًحرام و گناہ کبیرہ ہے۔ تو مزا میر کہ نفس امارہ کو شیطان لعین کی ان آوازوںکی طرف رغبت بہ نسبت شطرنج ہزارہا درجہ زائد ہے کیونکر مطلقاً حرام و سخت کبیرہ نہ ہوں گے ، سو میں پچانوے وہ ہوںگے جنہیں شطرنج کی طرف التفات بھی نہیں ، اور سو میں پانچ بھی نہ نکلیں گے جن کے نفس
امارہ کو مزامیر کی شیطانی آواز خوش نہ آتی ہو ، اہل تقوی بھی اپنے نفس کو بالجبر اس سے باز رکھتے
ہیں ۔
ع، حسن بلائے چشم ہے نغمہ وبال گوش ہے
کافی شرح وافی للامام حافظ الدین النفسی پھر جامع الرموز پھر ردا لمحتار میں ہے ۔
ہو حرام و کبیرۃ عندنا ، وفی اباحتہ اعانۃ الشیطان علی الاسلام
والمسلمین ۔
مسلمانو! زبان اختیا ر میں ہے ، شعریات باطلہ میں ’’العسل مرۃ والخمر یا قوتیۃ‘‘ کہدینے کا ہر شخص کو اختیا ر ہے ۔ شرابی شراب کو بھی غذائے روح و جانفزا و جاں پرور کہا کرتے ہیں ۔ کہنے سے کیا ہوتا ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جو فرق بتایا ہے ذرا
انصاف و ایمان کے ساتھ اسے سنئے تو خود کھل جائیگا۔
ع کہ باکہ باختۂ عشق در شب دیجور
ہاں سنئے اور گوش ایمان سے سنئے ۔ کہ ارشاد اقدس رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
سے کیا ثابت ہے ۔
ٍ غذائے روح وہ ہے جس کی طرف شریعت محمدیہ علی صاحبہا وآلہ افضل الصلوۃ و التحیہ بلاتی ہے ۔اور جس کی طرف شریعت مطہرہ بلاتی ہے اس پر وعدہ جنت ہے ، اور جنت ان چیزوں پر موعود ہے جو نفس کو مکروہ ہیں اور غذائے نفس وہ ہے جس سے شریعت محمدیہ صلوات اللہ تعالیٰ و سلامہ علیہ و علی آلہ منع فرماتی ہے ۔ اور جس سے شریعت کریمہ منع فرماتی ہے اس پر وعید نار
ہے ، اور نار کی وعید ان چیزوں پر ہے جو نفس کو مرغوب ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع