دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 4 | جامع الاحادیث جلد چہارم

book_icon
جامع الاحادیث جلد چہارم

اللہ تعالی عنہ ۔

                 بیبیوں کے ہود جوں پر آنجشہ حبشی رضی اللہ تعالی  عنہ حدی خوانی کرتے ، ان کی  خوش آوازی مشہور تھی ۔حجۃالوداع شریف  میں  حدی پڑھی اور اونٹ گرمائے تو بہت تیز چل نکلے ، حضور سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : اے آنجشہ! آہستہ،شیشیوں کے ساتھ نرمی کر! شیشیوں سے مراد عورتیں ہیں ۔یعنی اونٹ اتنے تیز نہ کرو کہ تکلیف ہوگی ۔ یا عورتوں کا مجمع ہے

خوش الحانی  حد سے نہ گزارو۔

                 ان کے سوا سیدنا عبداللہ بن رواحہ ، و سیدنا عامر بن الاکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی حضور

اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے آگے حدی خوانی کرتے چلتے۔

۲۱۸۷۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال انہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ

وسلم  دخل مکۃ فی عمرۃ القضاء  و ابن رواحۃ یمشی بین یدیہ و یقول :

خلوا بنی الکفار عن سبیلہ    ٭     الیوم نضربکم علی تنزیلہ

 ضربا یزیل الہام عن مقیلہ     ٭     و یذہل الخلیل عن خلیلہ

       فقال عمر الفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ:یا ابن  رواحۃ !بین یدی رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  و فی حرم اللہ تقول الشعر ، فقال  النبی  صلی اللہ

تعالیٰ علیہ وسلم : خل عنہ یا عمر ! فلہی فیہم اسرع من نضح النبل ۔

          حضرت  انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ روز  عمرۃ القضاء  جب لشکر ظفر پیکر محبوب اکبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  با ہزار اں جاہ و جلال داخل مکہ ہوا تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے آگے رجز کے اشعار سناتے کافروں  کے جگر پر تیر برساتے جا رہے تھے۔ اے کافروں کے بیٹو! حضور کا راستہ  چھوڑ دو ، آج ہم تم پر قرآنی حکم کے مطابق حملہ کریں گے۔

ایسا حملہ کہ کھوپڑیاں اڑ جائینگی اور دوست اپنے دوست کو بھول جائے گا۔

         امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے منع کیا کہ اے ابن رواحہ ! رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے آگے اور اللہ جل جلالہ کے حرم میں یہ شعر خوانی ،رسول اللہ

 صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : پڑھنے دو !کہ یہ ان پر تیروں سے زیادہ  کار گر ہے ۔                             

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن